قزاقستان: 100 افراد کو لے جا رہا طیارہ حادثہ زدہ، 14 ہلاکتوں کی تصدیق، 35 زخمی

نور سلطان: قزاقستان میں الماتی کےقازق واقع ہوائی اڈے کے قریب جمعہ کے روز بیک ایئر لائن کا ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس میں اب تک 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ 35 مسافروں کے زخمی ہونے ک اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ شروعاتی خبروں میں 9 افراد کی ہلاکت کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔ قزاقستان کی وزارت صنعت و انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ نے اس حادثہ کی اطلاع میڈیا کو دی۔ وزارت کے مطابق یہ طیارہ الماتی سے دارالحکومت نور سلطان جارہا تھا۔ طیارے نے پرواز بھرتے ہی توازن کھو دیااور ریلنگ توڑتے ہوئے دو منزلہ عمارت سے ٹکرا گیا۔ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 7.22 بجے پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب یہ طیارہ حادثہ کا شکار ہوا تو اس پر 95 مسافر اور عملے کے 5 افراد سوار تھے۔


وزارت نے حادثہ کے بارے میں مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ حادثے کے فوراً بعد امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔ طیارے کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد اس میں آگ نہیں لگی۔ طیارےسے مسافروں اور پائلٹ عملے کے ممبروں کو نکالاجارہا ہے۔ فی الحال 14 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قزاقستان حکومت نے حادثے کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی کمیشن تشکیل دی ہے۔ وزارت صنعت و انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کا کہنا ہے کہ ’’کمیشن حادثے کی جگہ کی طرف جارہا ہے۔ حادثے کی تفصیلات اور اس کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔ ان طیاروں کی تمام پروازیں اس وقت تک ملتوی کردی جائیں گی جب تک کہ حادثے کے بارے میں کوئی واضح صورتحال معلوم نہ ہو۔‘‘

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading