قرآن شریف کو جلانے پر پتھر سے مار مار کر قتل کردیا

پاکستانی صوبہ پنجاب کے شہر میاں چنوں کے مضافاتی علاقے میں یہ واقعہ ہفتہ 12 فروری کی شام پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک مشتعل ہجوم نے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کو جلانے کے الزام میں ایک شخص کو پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس کے ایک ترجمان چوہدری عمران کے مطابق یہ واقعہ ضلع خانیوال کے ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں مسجد کے امام نے ایک شخص کو دیکھا جو مسجد کے اندر قرآن کو آگ لگا رہا تھا۔ جس پر اس شخص نے پولیس کو آگاہ کرنے سے قبل علاقے کے لوگوں کو اس بارے میں بتایا۔ چوہدری عمران کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد پولیس وقوعہ پر پہنچی جہاں مذکورہ شخص کو لوگوں نے گھیر رکھا تھا اور اس پر تشدد کیا جا رہا تھا۔ وہاں پہنچنے والے پولیس افسر محمد اقبال اور دو دیگر اہلکاروں نے اس شخص کو پولیس کی حراست میں لینے کی کوشش کی جس پر مشتعل ہجوم نے پتھراؤ شروع کر دیا۔ اس پتھراؤ کے سبب محمد اقبال شدید زخمی ہو گئے جبکہ دو دیگر پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

تلمبہ پولیس اسٹیشن کے سربراہ منور گجر کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی مزید نفری موقع واردات پر بھیجے گئی تاہم ان کے پہنچنے سے قبل ہی ہجوم نے مذکورہ شخص کو پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا تھا اور اس کی لاش درخت سے لٹکا دی تھی۔

منور گجر کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت 41 سالہ مشتاق احمد کے نام سے ہوئی ہے جو قریبی گاؤں کا رہائشی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور وہ اکثر گھر سے کئی کئی دنوں تک غائب ہو جاتا تھا۔ مرنے والے شخص کی لاش اس کے خاندان کے حوالے کر دی گئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading