ممبئی. نا ندیڑ:12ستمبر( ورق تازہ نیوز) ریاست میں جون 2025 تا اگست 2025 کے دوران بے وقت بارش اور طوفانی بارش سے ہونے والے نقصان کے پیش نظر متاثرین کو 73 کروڑ 91 لاکھ 43 ہزار روپے کی امداد دینے کی منظوری ریاستی حکومت نے دی ہے اور اس سلسلے میں سرکاری فیصلہ جاری کیا گیا ہے، یہ اطلاع امداد و باز آبادکاری کے وزیر مکرند جادھو-پاٹل نے دی۔وزیر موصوف نے کہا کہ قدرتی آفات میں متاثرہ کسانوں کو امداد اور راحت دینا ہمیشہ حکومت کی ترجیح رہی ہے۔ حکومت نے متاثرہ فصلوں کا فوری پنچنامہ کروا کر یہ فیصلہ لیا ہے جس سے شدید بارش اور بے وقت بارش سے متاثر کسانوں کو سہارا ملے گا۔اس امداد میں ک±نکن ڈویڑن کے رائےگڑھ، رتناگیری اور سندھو درگ اضلاع میں جون 2025 کے دوران طوفانی بارش اور سیلاب سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کی مد میں متاثرہ کسانوں کو 37 لاکھ 40 ہزار روپے جبکہ ناگپور، وردھا، چندرپور، ہنگولی اور سولاپور اضلاع میں جون تا اگست 2025 کے دوران فصلوں کے نقصان کی مد میں 73 کروڑ 54 لاکھ 3 ہزار روپے شامل ہیں۔
جون 2025 کے دوران شدید بارش و سیلاب سے فصلوں کے نقصان کے تحت:
- ضلع رائے گڑھ میں 980 متاثرہ کسانوں کے 55.65 ہیکٹر متاثرہ رقبے کے لئے 11 لاکھ 81 ہزار روپے۔
- ضلع رتناگیری میں 560 کسانوں کے 71.54 ہیکٹر رقبے کے لئے 12 لاکھ 96 ہزار روپے۔
- ضلع سندھو درگ میں 335 کسانوں کے 50.64 ہیکٹر رقبے کے لئے 12 لاکھ 63 ہزار روپے۔
یوں مجموعی طور پر 1 ہزار 875 کسانوں کے 177.83 ہیکٹر متاثرہ فصلوں کے لئے 37 لاکھ 40 ہزار روپے امداد منظور کی گئی ہے۔
ڈویڑنل کمشنر ناگپور کی جانب سے 21 جولائی 2025 کو بھیجے گئے تجویز کے مطابق:* جون 2025 میں ضلع ناگپور کے 1 کسان کے 0.40 ہیکٹر متاثرہ رقبے کے لئے 9 ہزار روپے۔* جولائی 2025 کے نقصان کی مد میں 18 اگست 2025 کو بھیجے گئے تجویز کے مطابق ناگپور ضلع کے 7 ہزار 450 کسانوں کے 4559.62 ہیکٹر متاثرہ رقبے کے لئے 392.83 لاکھ روپے۔* ضلع وردھا میں جون 2025 کے دوران 821 کسانوں کے 485.80 ہیکٹر متاثرہ رقبے کے لئے 41.54 لاکھ روپے جبکہ جولائی 2025 کے نقصان کی مد میں 2 ہزار 827 کسانوں کے 2224.91 ہیکٹر رقبے کے لئے 189.22 لاکھ روپے۔ - ضلع چندرپور میں جون و جولائی 2025 کے دوران 13 ہزار 742 کسانوں کے 8621.06 ہیکٹر متاثرہ رقبے کے لئے 733.00 لاکھ روپے امداد شامل ہے۔
ڈویڑنل کمشنر چھترپتی سنبھاجی نگر کی جانب سے ہنگولی ضلع میں جولائی 2025 کے دوران قدرتی آفات سے ہونے والے نقصان کی مد میں 396 کسانوں کے 215 ہیکٹر متاثرہ رقبے کے لئے 18.28 لاکھ روپے امداد کو منظوری دی گئی ہے۔
ڈویڑنل کمشنر پ±نے کی جانب سے سولاپور ضلع میں جولائی 2025 کے دوران قدرتی آفات سے ہونے والے نقصان کی مد میں 59 ہزار 110 کسانوں کے 56 ہزار 961.73 ہیکٹر متاثرہ رقبے کے لئے 5979.17 لاکھ روپے امداد کی منظوری دی گئی ہے۔