ممبئی:12/ جولائی (ورق تازہ نیوز) ریاست میں جمعہ کو قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ اس ودھان پریشد الیکشن میں 11 سیٹوں کے لیے 12 امیدوار میدان میں اترے تھے۔ قانون ساز کونسل کے انتخابات خفیہ طور پر ہوئے۔

اس الیکشن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مہاوتی اور مہاوکاس اگھاڑی کے تمام امیدوار جیتیں گے۔ اس لیے سب کی توجہ اس بات پر مرکوز تھی کہ کس امیدوار کو شکست ہوگی۔ تاہم اس الیکشن کے نتیجے میں مہایو تی کے 9 جس میں بی جے پی کے پانچ ٗ شیوسینا کے دو اور این سی پی کے دو ۔امیدوار کامیاب ہوئے
جبکہ مہاویکاس اگھاڑی کے ملند نارویکر اور پرگیہ ساتوبھی جیت گئے ہیں۔ جبکہ شیتکری کامگار پارٹی کے جینت پاٹل کو شکست ہوئی ہے۔