لکھنؤ: قابل اعتراض گیت ’بھیجو قبرستان‘ کو یو ٹیوب پر پوسٹ کرنے والے گلوکار ورون بہار (ورون اپادھیائے) کو جمعہ کے روز اتر پردیش کے گونڈا ضلع میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ورون بہار کا یہ گانا انتہائی قابل اعتراض ہے اور گانے کی ہر ذی شعور شخص نے مذمت کی تھی۔ گانے میں جے شری رام نہ بولنے والوں کو قبرستان بھیجنے کی بات کی گئی ہے۔
پولس نے ورون بہار کو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض اور فحش مواد اپلوڈ کرنے کے الزام میں منکاپور کے بندراہ گاؤں سے علی الصبح 3 بجے گرفتار کیا۔ اس نے گانے میں ’جو نہ بولے جے شری رام، بھیج دو اس کو قبرستان‘ جیسی اشتعال انگیز زبان کا استعمال کیا ہے۔
भारत एक मात्र देश है जहां आतंकवादी अपना म्यूजिक वीडियो बनाते हैं और यूट्यूब पर चलाता हैं। इस मामले में तालिबान और ISIS इस तकनीक तक नहीं पहुंच पाया है। डिजिटल इंडिया के साथ डिजिटल आतंकवाद…#DigitalTerrorist pic.twitter.com/5uHDCnKR5M
— Prashant Kanojia (PK) (@PJkanojia) July 23, 2019
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے اس قابل اعتراض گانے کو لے کر گلوکار ورون اپادھیائے کے خلاف لکھنؤ کے حضرت گنج پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔ اس گانے کے خلاف دہلی سمیت کئی اور شہروں میں بھی ایف آئی آر درج ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ گلوکار یو ٹیوب چینل پر فحش اور قابل اعتراض گانے اپلوڈ کرنے کے لئے مشہور ہے۔ اس سے پہلے بھی کے خلاف فحش گانے کی وجہ سے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
Also Read: ’جو نہ بولے جے شری رام، بھیج دو اس کو قبرستان‘، یو ٹیوب پر ڈالا گیا قابلِ اعتراض ویڈیو
میڈیا رپورٹوں کے مطابق ورون کو اب اپنی غلطی کا احساس ہو رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے گانا جذبات کی رو میں بہہ کر گا دیا، کسی مذہب کی بے حرمتی کرنے کا اس کا ارادہ نہیں ہے۔ ورون نے کہا، ’’گیت اس کے دوست سنتوش یادو نے لکھا ہے۔ جب میں لکھنؤ کی میوزک کمپنی ’جنتا میوزک‘ کے اسٹوڈیو گیا تو ’بھیج دو پاکستان‘ کی جگہ ’بھیج دو قبرستان‘ کر دیا گیا۔‘‘
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
