سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم قطر میں جاری فیفاورلڈکپ 2022 ٹورنامنٹ میں پولینڈ کے خلاف اپنے دوسرے میچ میں جیت کا تسلسل برقرار نہیں رکھ سکی ہے۔
سعودی عرب اور پولینڈ کے درمیان قطرکے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوا۔سعودی کھلاڑی ارجنٹائن کے خلاف میچ کی طرح بھرپورجارحانہ کھیل نہیں دکھا سکے اور اس میچ میں انھیں ارجنٹائن کے خلاف حیرت انگیز فتح کے برعکس پولینڈ سے 2 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سعودی ٹیم اس میچ میں کوئی گول نہیں کرسکی تھی۔
پولینڈ کے پیوٹر زیلیسنکی نے کھیل کا پہلا گول 40 ویں منٹ میں کیا۔پہلے ہاف کے اختتام کے قریب کھیل میں تیزی آگئی تھی۔فالکنز کو چند منٹ بعد پینلٹی کک ملی تھی لیکن اسٹرائیکرسلیم الدوسری اس پرگول کرکے میں میچ برابر کرنے میں ناکام رہے اور پولش گول کیپر ووجسیچ سززیسنی نے گیند کو گول میں جانے سے بچا لیا۔
دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے اچھا کھیلا پیش کیا اور پولینڈ کے اسٹاراسٹرائیکررابرٹ لیوانڈوسکی نے 82 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو صفر دوکی برتری دلادی۔
عبداللہ المالکی کی غلطی کے بعد پولش کھلاڑی کو پینلٹی باکس کے بالکل باہرگیند پر قبضہ کرکے گول کرنے کا موقع مل گیا۔
اس میچ میں پولینڈ کے آرکادیوس ملک اور سعودی عرب کے عبداللہ المالکی دونوں کوان کے فاؤل کھیل پرپیلا کارڈ دکھایا گیا ہے۔