ناندیڑ : (ورق تازہ نیوز) فیض العلوم جونیر کالج آف آرٹس اینڈ کامرس میں حضرت امام حسین رضی ﷲ تعالی عنہ کی شہادت اور آل رسول صلی ﷲ علیہ و سلم کا تذکرہ اس عنوان سے ایک نشست منعقد کی گئی۔ اس نشست میں حضرت مولانا و قاری محمد وسیم صاحب حسینی امام و خطیب مسجد قدیم عید گاہ ناندیڑ نے طلباء و طالبات کو رسول ﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے نواسوں اور نواسیوں کی تفصیلی معلومات فراہم کی۔ اسی کے ساتھ حضرت نے امام حسین رضیﷲ تعالی عنہ کی شہادت کے پس منظر اور امام حسین کی فضیلت پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ حضرت مولانا نے طلباء و طالبات کو اپنی زندگی کو حسینی زندگی بنانے اور حضرت امام حسین کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دی۔ بعد از نشست محترمہ فرزانہ میڈیم جنھوں نے اردو مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی انکا استقبال بھی کیا گیا۔