۔ناندیڑ۔16۔جون (ورق تازہ نیوز ) فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ناندیڑ کے صدرجناب محمد ابراہیم صاحب عرف چنّو بھائی نئی آبادی (رُکن جماعت اسلامی ناندیڑ) کا مختصر سی علالت کے بعد آج بروز اتوار کو 82 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انکی نمازِ جنازہ آج بروز اتوار بعد نمازِ ظہر مسجد عابدین نئی آبادی میں ادا کی جائے گی۔اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔پسماندگان میں اہلیہ ۔9 لڑکے اور تین بیٹیاں ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنّت نصیب کریں۔ آمین۔۔اس طر کی اطلاع انکے فرزند ایڈوکیٹ محمد شاہد( صحافی)نے دی ہے۔