فیض العلوم اردوہائی اسکول کی موظف صدرمعلمہ شاہد ہ کریم رحلت کرگئیں

اورنگ آباد:۴/جون ۔فیض العلوم اردوہائی اسکول وجونیئرکالج ناندیڑ کی موظف صدرمعلمہ شاہدہ کریم زوجہ جعفرعلی صدیقی (مرحوم)متوطن نعمانیہ نگر،ناندیڑ،حال مقیم ابراہیم پارک،محمودپورہ، اورنگ آبادآج دوپہر حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئیں۔

نمازجنازہ ۳/جون بروزپیر بعد نماز ظہرجامع مسجد بڈی لین اورنگ آباد میں پڑھی جائے گی اورتدفین چیتہ خانہ قبرستان عمل میں آئے گی۔

پسماندگاہ گان میں دوبیٹے اورایک بیٹی شامل ہے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اورلواحقین کوصبرعطاکرے۔ شاہدہ کریم ناندیڑکی متوطن تھیں، 10سال قبل ان کے شوہرجعفرعلی صدیقی نے اورنگ آبادمیں بودوباش اختیارکرلی تھی اور اسے وطن ثانی بنالیاتھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading