فیس لینے کے باوجود پروگرام میں عدم شرکت پرسوناکشی سنہا سے پولس کی پوچھ گچھ

ممبئی :12جولائی ۔(ایجنسیز)مشہوراداکارہ سوناکشی سنہا سے اترپردیش کے مرادّآباد میں گزشتہ دنوں معاملے میں پوچھ تاچھ کےلئے مقامی پولیس نے ممبئی کا رخ کیا۔ سوناکشی پرالزام ہے کہ انہیں پچھلے ساتھ 30ستمبر کو دہلی میں منعقد ایک پروگرام میں پرفارم کرنے کےلئے ّآنا تھا،لیکن وہ اس پروگرام کےلئے 37 لاکھ روپے کی فیس لینے کے باوجود بھی نہیں پہنچیں جبکہ ان کے ّآنے کےلئے ساری تیاریاں بھی کرلی گئی تھیں،جس کی وجہ سے کافی خرچا بھی ہوچکا تھا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ جمعرات کو اداکارہ سوناکشی سنہا کے ممبئی رہائش گاہ پر اترپردیش پولیس نے دستک دی ہے۔سوناکشی پر 2018 میں مبینہ طورپر دھوکہ دہی معاملے میں شامل ہونے کی وجہ سے مرادّآباد کے کٹھگھر کوتوالی میں ایک کیس درج کیاگیا تھا۔گزشتہ دنوں اترپردیش کے مرادّآباد ضلع کے کٹھگھر تھانہ ، شیوپوری کے رہنے والے پرمود شرما نے دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا،جو کہ انڈیا فیشن اینڈ بیوٹی ایوارڈ نام سے ایونٹ کمپنی چلاتے ہیں۔شکایت گزار کا کہنا تھا کہ سوناکشی نے اس کے ساتھ 37 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔ معاملے کی کہیں سماعت نہ ہونے کی وجہ سے شکایت گزار نے 13 فروری کو زہر کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی ، جس کے فوراً بعد ہی پولیس اعلی افسران کے اس معاملے میں جانچ کے حکم کے بعد سوناکشی سنہا سمیت پانچ دیگر افراد پر اس معاملے میں کٹھگھر کوتوالی میں تعزیرات ہند کی دفعہ420،120 بی،406 ،34 میں معاملہ درج کیاگیا ہے اور تبھی سے جانچ شروع کردی گئی ہے۔ مبینہ طور پر ملزم کے ذریعہ ایف ّآئی ّآر کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیاگیا تھا ، جس کے بعد کورٹ نے سوناکشی کو بڑی راحت دیتے ہوئے ان کی گرفتاری پر روک لگادی تھی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading