فیس بک پربی جے پی رکن اسمبلی کی بیٹی کےمتعلق نازیبا تبصرہ ، ایف آئی آر درج

اناؤ: 04 اگست(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع اناؤ میں پولیس نے عصمت دری کے ملزم بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کی بیٹی پر سوشل میڈیا کے ذریعہ نازیبا تبصرہ کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔بی جے پی سے برخاست سینگر کے تئیں مشتعل لوگ سڑکوں پر اتر کر ان کی مخالفت کررہے ہیں تو وہیں ایم ایل اے کی بیٹی پر ایک شخص نے فیس بک کے ذریعہ نازیبا تبصرہ پر لوگوں نے اس شخص کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مخالفت شروع ہوتے ہیں شہر کوتوالی پولیس نے ملزم شخص کے خلاف ملی تحریر کی بنیاد پر آئی ٹی ایکٹ میں مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس ملزم شخص کی تلاش میں ہے۔شہر کوتوالی انچارج دنیش چندر مشر نے اتوار کو بتایا کہ گنگا گھاٹ کوتوالی علاقے میں محلہ پریم نگر باشندہ انل کمار سنیل نے اپنی فیس بک اکاونٹ سے رکن اسمبلی کی بیٹی پر نازیبا تبصرہ کیا تھا۔ اس ضمن میں کوتوالی علاقے کے محلہ پیڑی نگر باشندہ دھنجے سنگھ نے تحریر دے کر کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ شکایت کنندہ کی تحریر پر انل کمار کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرتے ہوئے اس کو تلاش کیا جارہا ہے۔ اسی طرح فیس بک پر دویا اوستھی، نتن ترپاٹھی وغیرہ نے ملزم کی پوسٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ انل نے کچھ دیر بعد ہی اپنے اکاونٹ سے پوسٹ ڈلیٹ کرنے کے ساتھ معافی بھی مانگی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading