اسرائیل نے غزہ کے شہر رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اب تک 45 سے زائد فلسطینی شہید اور 110 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ اسرائیل کی اس بربریت کو پوری دنیا میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی رفح کی حمایت میں سامنے آ گئی ہیں اور اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کرکے انہوں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بالی ووڈ کی مشہور شخصیات اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر ’آل آئیز آن رفح‘ کی پوسٹ شیئر کر رہی ہیں۔ رادھیکا آپٹے، گوہر خان، دیا مرزا، ورون دھون، سونم کپور، نکول مہتا، ایمی جیکسن، عالیہ بھٹ، پرینکا چوپڑا جیسی کئی مشہور شخصیات نے اسے شیئر کیا ہے۔مشہور فلم اداکارہ سوارا بھاسکر نے لکھا ہے کہ ’ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جو ہم سے امید کرتی ہے کہ ٹینٹ میں بچوں کو مار دیئے جانے اور جلانے پر ہم ایک متوازن ردعمل ظاہر کریں۔ جن سفید فام مردوں (خواتین یا لوگوں) نے یہ کیا، اسے فنڈ کیا، اس کی حمایت کی اور اسے نارمل بنانے کے لیے ایک منظرنامہ تیار کیا اور خوشیاں منائیں، ان کے لیے میرے دل میں صرف بد دعا ہے۔ ایسے لوگوں کی زندگی ہمیشہ ان بچوں کی چیخوں سے پریشان ہوتی رہے۔ ایک پل بھی سکون نہ ملے۔‘
دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے انسٹا گرام پر لکھا ہے کہ رفح میں بچوں کے سر کٹی ہوئی ڈراؤنی ویڈیو کو دیکھا، اب اور کوئی اس سے نظریں نہیں پھیر سکتا ہے۔ اس کا اختتام کب ہوگا؟‘ یہاں یہ بات واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات مسلسل پوسٹس شیئر کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہی ہیں۔جیسے ہی کوئی اپ ڈیٹ آرہا ہے وہ فوراً رد عمل ظاہر کر رہی ہیں۔ بالی ووڈ اسٹارس کی یہ پوسٹس سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
بالی ووڈ کی شخصیات کے علاوہ سیاسی شخصیات بھی رفح پرحملے کے خلاف دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے انسٹا گرام پر لکھا ہے کہ رفح میں بچوں کے سر کٹے ہوئے ڈراؤنی ویڈیو کو دیکھا، اب اور کوئی اس سے نظریں نہیں پھیر سکتا ہے۔ اس کا اختتام کب ہوگا؟‘ یہاں یہ بات واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات مسلسل پوسٹس شیئر کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہی ہیں۔جیسے ہی کوئی اپ ڈیٹ آرہا ہے وہ فوراً رد عمل ظاہر کر رہے ہیں۔ بالی ووڈ اسٹارس کی یہ پوسٹس سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
بالی ووڈ کے علاوہ سیاسی شخصیات بھی ’آل آئیز آن رفح‘ کا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہی ہیں۔ انہیں میں دہلی دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری کی صاحبزادی ریتی تیواری بھی ہیں۔ انہوں نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر’آل آئیز آن رفح‘ کا پوسٹ شیئر کیا ہے۔ ریتی تیواری نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’بچوں کا سر کاٹنا اور انہیں زندہ جلانا، ان کے ساتھ ہونے والے بے شمار دیگر مظالم کے سامنے ظلم ہیچ ہے۔ جو کوئی بھی یہ سوچتا ہے کہ ایک انسٹا اسٹوری بکواس نہیں کرےگی، یہ بیداری لائے گی اور آپ کی آواز کو اٹھائے گی، ہم آزادی چاہتے ہیں، ہم انصاف چاہتے ہیں۔‘