فلسطین میں اسرائیل کے فضائی حملے میں چار افراد ہلاک

غزہ، 5 مئی (سپوتنك) اسرائیل اور فلسطین کے مابین جاری لڑائی کے درمیان اسرائیل نے غزہ سرحد پر فضائی حملے کئے جس سے چار فلسطینوں کی موت ہو گئی۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ مرنے والوں میں ایک کی شناخت 25 سالہ نوجوان کے طور پر ہوئی ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ روزہفتہ کو دن میں ہوئے ہوائی حملے میں ایک حاملہ خاتون کی موت ہو گئی تھی۔واضح ر ہے کہ دونوں ممالک کے مابین اس وقت لڑائی شروع ہو گئی جب اسرائیل نے کہا تھا کہ غزہ سر حد کی جانب سے اسرائیل میں کئی راکٹ داغے گئے ہیں۔ جس کے جواب میں اسرائیل کی سکیورٹی فورسز نے حماس اور دیگر دہشت گرد ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔اسرائیل کی فوج نے غزہ سرحد پر واقع فلسطین کے فوجی انٹیلی جنس اور سکیورٹی دفاتر پر بھی حملے کئے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading