فرانس کے سابق صدر کے انتقال پر مودی کا اظہار تعزیت

نئی دہلی 27ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندرمودی نے فرانس کے سابق صدر ژاک شیراک کے انتقال پر اظہار تعزیت کیاہے ۔مسٹر مودی نے امریکہ کے دورے کے دوران ٹوئیٹ کیا،‘‘ مسٹر شیراک کے انتقال پر میں گہرے رنج وغم کا اظہار کرتاہوں ۔ایک سچے عالمی رہنما کے جانے پر ہندستان غم زدہ ہے ‘‘۔انھوں نے کہا کہ سابق صدر ہندستان کے ایک اچھے دوست تھے اور ہندستان اور فرانس کے مابین رشتوں کو مضبوط کرنے میں انکا اہم تعاون تھا۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading