فرانسیسی لڑکی نے ہندوستانی لڑکی سے شادی کرلی

جیسلمیر(ایجنسیز)ڈیسٹینیشن ویڈنگ ہب بنے راجستھان کے جیسلمیرمیں ایک ہم جنس پرست شادی گزشتہ چاردنوں سے موضوع بحث ہے۔ ایک فرانسیسی لڑکی کے ساتھ جنوبی ہندوستانی لڑکی کے اس شادی تقریب کے ساتھ جنوب ہندوستانی لڑکی کے اس شادی تقریب کا انعقاد یہاں کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں ہوا ہے۔

پانچ رکنی اس شادی تقریب کے تحت ہفتہ کو موسیقی اور مہندی کی رسم ہوئی اوراتوار کو دونوں کی شادی منعقد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سات پھیروں لینے والی ان دونوں لڑکیوں کی تقریب میں شامل ہونے دونوں کے اہل خانہ کے ساتھ ملک وبیرون ملک کے کئی وی آئی پی مہمان بھی جیسلمیر پہنچے۔

حالانکہ مقامی سطح پریہ شادی پوری طرح سے خفیہ رکھی گئی ہے۔ پیرکو اس ہائی پروفائل شادی میں دیگررسوم کی ادائیگی ہورہی ہے۔ ملک میں ستمبر 2018 میں ہم جنسوں کی شادی کو منظوری ملی تھی۔ اس سے متعلق دفعہ 377 لاگو ہونے کے بعد ممکنہ راجستھان اور ملک کی پہلی ہم جنسوں کی شادی ہے۔

اہم سیاحتی مقام جیسلمیرکے ہوٹل میں تاریخ میں اس ہائی پروفائل شادی کو تاریخ کی پہلی ہم جنس شادی بتائی جارہی ہے۔پانچ ستارہ (فائیو اسٹار) ہوٹل میں اس شادی تقریب میں دو نومبر سے 5 نومبرتک مختلف تقریبات کا انعقاد ہورہا ہے۔ دو نومبرسے ہی مہمانوں ک آنا شروع ہوچکا تھا۔آپس میں شادی کرنے والی لڑکیوں کے بارے میں بتایا جارہا ہےکہ دونوں لڑکیوں کے درمیان طویل عرصے سے ہم جنس پرست تعلقات تھے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading