فرانسیسی صدر کو انڈا مارنے کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی

فرانسیسی صدر کو انڈہ مارے جانے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر کو انڈہ حالیہ صورتحال کے باعث نہیں پڑا تھا بلکہ یہ انڈہ مارے جانے کی ویڈیو تین برس پرانی ہے ۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد سوشل میڈیا پر بھی لوگ فرانس اور صدر ایمانوئیل میکرون کیخلاف اپنا غصہ نکال رہے ہیں

اس صورتحال میں فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام وغیرہ پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو ایک شخص سر پر انڈہ مار رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ یہ گستاخانہ خاکوں کا ردعمل ہے اور خاکوں کی حمایت پر کیمرون پر انڈہ پھینکا گیا، تاہم حقیقت اس کے برعکس نکل آئی ہے۔

دراصل یہ ویڈیو 2017 کی ہے جب ایمانوئیل میکرون صدارتی امیدوار تھے اور اپنی الیکشن مہم کے لیے ایگری کلچر سے متعلق ایک تقریب میں شریک تھے، تقریب میں ان کے مخالفین کی جانب سے ان پر انڈہ پھینکا گیا تھا۔

ان پر انڈہ پھینکے جانے کی ویڈیو تین برس پرانی ہے اور حالیہ واقعات کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ فرانس کی جانب سے حال ہی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد دنیا بھر میں مسلمان شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ مختلف ممالک میں اب بھی ان خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی حکومت کی جانب سے اس کی حمایت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading