فاروق عبداللہ کو حراست میں لینا شرمناک، فوراً رہا کیے جائیں: اسٹالن

چنئی: دراوڑ منتر كشگم (ڈی ایم کے) سربراہ ایم کے اسٹالن نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کو پبلک سیفٹی قانون (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لئے جانے کو آئینی اقدار اور جمہوری روایات کے لئے شرمناک قرار دیتے ہوئے ان کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم کے اسٹالن نے اتوار کو ٹوئٹ کیا ’’82 سالہ سابق مرکزی وزیر اور سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کو بغیر کسی بنیاد پر پی ایس اے قانون کے تحت حراست میں لینا ہماری جمہوری روایات اور آئینی اقدار کے لئے شرمناک ہے۔ میں ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ پانچ اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے والے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کیے جانے کے بعد سے فاروق عبداللہ کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ کل ان کی حراست کی مدت میں مزید تین ماہ کے لئے توسیع کر دی گئی۔ کانگریس، ڈی ایم کے، مروملارچی دراوڑ منتر كشگم سمیت مختلف سیاسی پارٹیاں فاروق عبداللہ کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں بھی سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کے حراست میں لئے جانے کا مسئلہ زور شور سے اٹھا تھا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading