ناندیڑ، 5 فروری (ورق تازہ نیوز( پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی ا?ئی جی) ناندیڑ رینج کے خصوصی دستے نے غیر قانونی ریت کی کھدائی اور نقل و حمل کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 2 کروڑ 2 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کا سامان اور ریت ضبط کیا ہے۔ڈی ا?ئی جی ناندیڑ رینج جناب شہاجی ا±ماپ کی ہدایت پر یہ کارروائی ناندیڑ ضلع کے مارکنڈ شوار علاقے میں مارکنڈیشور مہادیو مندر کے قریب کی گئی، جہاں گوداوری ندی کے پٹ سے غیر قانونی طور پر ریت نکالی جا رہی تھی۔
پہلی کارروائی:مورخہ 5 فروری 2026 کو رات تقریباً 12:30 بجے مالاکولی تا کھیڑکر واڑی روڈ پر ایک بھارت بینز کمپنی کا ہاﺅا غیر قانونی طور پر ریت لے جاتے ہوئے پکڑا گیا۔ اس گاڑی میں تقریباً 5 براس ریت پائی گئی۔ ریت سمیت ہاﺅا کی مالیت 20 لاکھ 25 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ اس معاملے میں پولیس اسٹیشن مالاکولی میں گناہ رجسٹر نمبر 16/26 دفعہ 303(2) بھارتیہ نیائے سنہیتا کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
دوسری بڑی کارروائی:تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے ا?ئی کہ ریت کی نکاسی ناندیڑ دیہی حدود میں گوداوری ندی کے پٹ سے کی جا رہی تھی۔ اس پر خصوصی دستے نے رات 02:00 بجے مارکنڈ شوار کے علاقے میں چھاپہ مارا۔ یہاں سے درج ذیل سامان ضبط کیا گیا:
Tata Signa کمپنی کے 4 ہاﺅا
- *1 جے سی بی مشین ریت نکالنے کے لیے استعمال ہونے والا *1 انجن ریت سے بھرے ہوئے 67 بیڑے (ترافے) ندی سے ریت نکالنے کی 2 مشینیں ندی کنارے جمع کی گئی 60 براس ریت ان تمام اشیاءکی مجموعی مالیت تقریباً 1 کروڑ 82 لاکھ 30 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ اس معاملے میں پولیس اسٹیشن ناندیڑ دیہی میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر درج ذیل مال ضبط کیا گیا:
5 ہاﺅا: 1 کروڑ 60 لاکھ روپے۔1 جے سی بی مشین: 25 لاکھ روپے
1 ریت نکالنے کا انجن:1 لاکھ روپے 67 ریت سے بھرے بیڑے: 13 لاکھ 40 ہزار روپے 65 براس ریت:** 2لاکھ 65 ہزار روپے
2 مشینیں:** 50 ہزار روپے۔*کل مالیت: 2 کروڑ 2 لاکھ 55 ہزار روپے
اس کارروائی میں سب انسپکٹر شری شری رام ماچے واڑ کے ساتھ پی ایچ سی/ پردیپ خانسولے، پی ایچ سی/ سنجیو جیکلواڑ، پی سی/ گنیش دھمال اور پی سی/ کاماجی گاولی شامل تھے۔ڈی ا?ئی جی شری شہاجی ا±ماپ نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر 10,000 روپے انعام اور تعریفی اسناد دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ڈی آئی جی ناندیڑ رینج نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں جاری غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن،ویب سائٹ: *nandedra nge.mahapolice.gov.inیا *’خبر‘ ہیلپ لائن 9150100100* پر دے کر غیر قانونی کاروبار کے خاتمے میں تعاون کریں