غزہ میں یرغمالیوں کی معلومات دینے پرفلسطینیوں کومالی انعام اور محفوظ مستقبل کی پیش کش

سات اکتوبر 2023ء کو حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی تلاش کے لیے اسرائیلی فورسز نے غزہ میں کئی طرح کے حربے استعمال کیے ہیں مگر ابھی تک قیدیوں کی موجودگی کا کوئی ٹھوس سراغ نہیں مل سکا ہے۔اس حوالے سے اسرائیلی فوج نے گذشتہ دنوں غزہ میں متعدد قبرستانوں میں قبریں بھی اکھاڑ ڈالیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ وہ جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کو تلاش کررہی ہے۔

اسی ضمن میں اسرائیلی فورسز نے غزہ میں پمفلٹس گرائے گئے ہیں جن میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ یرغمالیوں کی تلاش میں مدد کرکے اپنا، اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے ساتھ معقول انعام بھی حاصل کرسکتےہیں۔

غزہ کی پٹی کے رہائشیوں نے بتایا کہ اسرائیل نے ہفتے کے روز پورے غزہ میں اہداف پر بمباری کی، جب کہ اس کے طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے علاقے پر کتابچے گرائے جن میں وہاں کے بے گھر فلسطینیوں پر زور دیا گیا کہ وہ قیدیوں کی تلاش میں مدد کریں۔

رہائشیوں نے اطلاع دی کہ فلسطینی جنگجوؤں نے شمالی غزہ میں جبالیہ کے علاقے کے مشرقی مضافات میں دوبارہ پیش قدمی کرنے کی کوشش کرنے والے ٹینکوں کا مقابلہ کیا۔ دوسری جانب اسرائیل نے افواج کو پیچھےہٹانا شروع کر دیا اور چھوٹے پیمانے پر کارروائیاں شروع کیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading