غزہ کی فلسطینی وزارت صحت نے جمعہ کے روز غزہ میں اب تک کی ہلاکتوں کے بارے میں اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ان تازہ اعدادو شمار میں غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28775 ہو گئی ہے۔ تاہم یہ اعدادو شمار سات اکتوبر 2023 سے 15 فروری 2024 کی دوپہر تک کے ہیں۔
ان میں بھی بڑی تعداد فلسطینیوں کے بچوں اور خواتین کی بتائی جاتی ہے۔واضح رہے اسرائیلی فوج کی بمباری اور فائرنگ کے واقعات جاری ہیں اور ضرورت پڑنے پر ڈرون حملے بھی کیے جاتے ہیں۔
تاہم آنے والے دنوں میں اسرائیلی فوج نے جس طرح سرحدی شہر رفح پر جنگی یلغار کو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے اہن جاری ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔