عید کے دوران سیاہ پٹی باندھ کر اپنااحتجاج کرائیں:سرور چشتی

اجمیر، 25 اپریل (یو این آئی) اجمیر میں عظیم صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کے بزرگ خادم سید سرور چشتی اور خادم کی تنظیم انجمن معینیہ فخریہ چشتیہ خدام خواجہ سیدزادگان کے سابق سکریٹری نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ عید کی نماز پڑھنے جائیں تو کالی پٹی باندھ کر مسلم دشمنی کے خلاف آئینی طریقے سے مرکزی حکومت کی مخالفت کا اظہار کریں۔
جناب سرور چشتی نے ایک بیان میں یہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ جب بھی کوئی مسئلہ ہوتا ہے چاہے وہ لو جہاد ہو، نماز ہو، قرآن کی آیات ہو اور دہلی کے جہانگیرپوری میں توڑ پھوڑ سے لے کر ہنومان چالیسہ پر بھی سیاست چل رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ سب حکومت کی رضامندی سے ہو رہا ہے۔ مسلمانوں پر اتنے مظالم کے باوجود وزیراعظم خاموش ہیں۔ لیکن مسلمان پریشان نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اب کسی سیاسی جماعت پر یقین نہیں رکھتے اور اس جمہوری ملک میں آئینی طریقے سے اپنا احتجاج درج کرائیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading