عید کے دن ہنگولی( مہاراشٹر) میں فرقہ وارانہ کشیدگی‘مسلمانوں کی گاڑیوں کی توڑپھوڑ‘سنگباری‘کئی فراد زخمی‘توڑپھوڑ کے ویڈیوز بھی وائرل

index

2

3

ہنگولی:12اگست ۔(ورق تازہ نیوز) مہاراشٹرکے مراٹھواڑہ صوبہ کے ہنگولی شہر میں آج عیدالاضحی کے دن فرقہ پرست عناصر نے شہر کے ماحول کو خراب کرنے کی ہر ممکن کوشش کی تاکہ عین عید کے دن ہی شہرمیںفرقہ وارانہ فساد برپاہوسکے ۔شہر میں آج 12اگست کوصبح تقریبا نو بجے اقلیتی اور اکثریتی فرقہ کے افرادمیں زبردست سنگباری ہوئی جس کے بعد سارے میں ہنگامہ برپاہوگیااورگاڑیوں کی توڑ پھوڑ ہوئی اور سنگباری کاتبادلہ ہوا ۔جس میں اقلیتی طبقہ کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آج 12اگست کوعیدالاضحی کے موقع پر صبح ساڑھے نوتا دس بجے کے درمیان مسلمان عیدالاضحی کی نماز اداکررہے تھے اور دوسری جانب اکثریتی طبقہ کی کاوڈیاترا جارہی تھی ۔ اس وقت کچھ فرقہ پرست عناصر نے اقلیتی طبقہ کے جذبات مجروح ہواسطرح کی نعرہ بازی کی جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے اور دونوں جانب سے سنگباری شروع ہوگئی ۔اس سنگباری میں دوکانیں ‘گاڑیاں بھی نشانہ بنیں۔ گاندھی چوک تا ضلع کلکٹریٹ تک ‘ این ٹی سی علاقہ میں زبردست توڑ پھوڑ ہوئی ۔جس میں لاکھوں روپیوں کا نقصان بھی ہوا ۔اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔ان واقعات کے بعد شہر میں حالات کافی کشیدہ ہوگئے ۔ فی الحال شہر میں اضطراب آمیز سکون ہے ۔ پولس کے اعلیٰ حکام و ملازمین حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔دریں اثناءمسلمانوں کا کہنا ہے کہ انکے گھروں کے باہر کھڑے آٹورکشہ ‘موٹرگاڑیوں کو پولس اور ایس آر پی کے ملازمین نے اپنے ڈنڈوں کی مدد سے توڑا ہے جس کے ویڈیو ااور تصاویربھی انکے پاس موجود ہے ۔اقلیتی بستی سے گزرتے وقت پولس اور ایس آر پی دستہ کے ملازمین نے آٹورکشہ کے شیشے توڑ دئےے اور موٹرسائیکل کے ہیڈ لائٹ پر لاٹھیاں برسائیں ہیں۔ان واقعات کے بعد وائرل ہوئے ویڈیوز حسب ذیل ہیں۔

10

145678

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading