حیدرآباد(راست)ملک میں موجودہ لاک ڈاون تحدیدات کے سبب کسی بھی طبقہ کیلئے عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہے اس لئے مسلمانوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ عیدگاہوں یا مساجد میں اجتماعات منعقد نہ کریں ‘ اپنے اپنے گھروں میں انفرادی طور پرنمازچاشت یا نماز شکرانہ کااہتمام کریں۔ اللہ تعالیٰ کی تکبیربیان کریںاور اللہ کے ذکروشکرکوجاری رکھیں ۔
نما زچاشت کی کم سے کم د اور زیادہ سے زیادہ 12رکعتیں ہیں۔چاشت کاوقت آفتاب کے اچھی طرح نکل آنے (بلند ہونے اورگرمی پیدا ہونے) کے بعد سے زوال تک ہے ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ رحم وکرم کامعاملہ فرمائے اورعالم انسانیت کو ان حالات سے نجات عطاءکرے ۔اس طرح کا پریس نوٹ حضرت مولانامفتی خلیل احمد ‘شیخ الجامعہ ‘جامعہ نظامیہ ُحیدرآباد نے جاری کیا ہے۔