نئی دہلی: کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر ملک کو 1947 کے حالات میں لاکر کھڑا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے انہیں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو گالی دینے کے لئے نہیں بلکہ روزگار پیدا کرنے کے لئے اقتدار سونپا ہے۔ کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجےوالا نے جمعہ کے روز کہا کہ ’’پی ایم مودی اور امت شاہ کو ملک کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع تلاش کرنے چاہئیں اور راہل گاندھی واپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو گالی دے کر ان پر اپنی جھنجھلاہٹ نہیں نکالنی چاہئے۔‘‘
मोदी जी और अमित शाह जी ने पूरे देश को अपने षड़यंत्रकारी और विभाजनकारी एजेंडे से 1947 जैसे हालात पर लाकर खड़ा कर दिया है। आज आपकी हालत खिसियानी बिल्ली खंभा नोचे वाली है : श्री @rssurjewala pic.twitter.com/MFVGAPjuAE
— Congress (@INCIndia) January 3, 2020
سرجے والا نے کہا کہ ’’پی ایم مودی اور امت شاہ جی! آپ کو وزیر اعظم اور وزیر داخلہ عوام نے کام کرنے کے لئے بنایا ہے، روٹی اور روزگار پیدا کرنے کے لئے بنایا ہے۔ راہل گاندھی اور اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کو گالی دینے کے لئے نہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کو گالی دینا چھوڑ کر اپنے گریبان میں جھانكیے۔ اپنی جھنجھلاہٹ حریف جماعتوں کے رہنماؤں اور ملک پر کیوں نکال رہے ہیں۔‘‘
کانگریس لیڈر نے پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر سازشی ایجنڈا نافذ کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’آپ نے پورے ملک کو اپنی سازشی اور تقسیم کرنے والے ایجنڈے سے 1947 جیسے حالات پر لا کر کھڑا کر دیا ہے۔ آپ کی اتحادی پارٹی ہی شہریت ترمیمی قانون کو نہیں مان رہے ہیں۔ اب آپ کی پارٹی کے وزیر اعلی سروانند سونوال نے ہی اسے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ قومی شہریت رجسٹر-این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون پر آپ کے وزیر اعلی آپ کی بات کاٹ رہے ہیں۔‘‘
کانگریس ترجمان نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو سب سے پہلے اپنی پارٹی میں ہی ان دونوں مسائل پر حالات ٹھیک کرنے کا مشورہ دیا اور کہا آج آپ کی حالت ’’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘‘ والی ہے۔ پہلے اپنا گھر ٹھیک کیجیے پھر اپوزیشن سے بات کیجئے اور اپنے اس سازشی ایجنڈا کو ملک پر تھوپنا بند کیجیے۔‘‘
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
