عمرہ سے واپسی کے دوران سونے کی اسمگلنگ، 14افراد پکڑے گئے

حیدرآباد 3جولائی(یواین آئی)مخصوص انٹلی جنس اطلاع اور حیدرآباد سٹی پولیس،ساوتھ زون ٹاسک فورس کے موثر تال میل کے ساتھ ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس کے عہدیداروں نے حیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر عمرہ سے واپس ہونے والے 14افراد کو پکڑ لیا۔ہر ایک مسافر کے پاس بیرونی ملک کا سونا تکڑوں کی شکل میں پایا گیا۔ہر کسی کے پاس 24قیراط کے کڑے اور 24قیراط کی چین تھی۔یہ 14مسافرین حیدرآباد کے رہنے والے ہیں جو سعودی ایرلائنز کی فلائٹ نمبرSV-744کے ذریعہ2 جولائی کو جدہ سے حیدرآباد پہنچے تھے۔اس سونے سے متعلق ان کے پاس کوئی دستاویزات نہیں تھے۔ ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ کسٹم ایکٹ کے تحت ضبط شدہ اس بیرونی سونے کا وزن 6.46کیلو ہے اور اس کی مالیت 2.17کروڑ روپئے ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس سونے کو اسمگل کرنے کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ غریب افراد جو عمرہ کرنا چاہتے ہیں کو ایجنٹ کی جانب سے اس کے اخراجات پر کافی ڈسکاونٹ دینے کا لالچ دیا جاتا۔عمرہ سے واپسی کے دوران مسافرین سے خواہش کی جاتی کہ وہ اپنے ساتھ سونا لے جائیں۔بعد ازاں اس سونے کو ایجنٹس کی ہدایت پردوسرے شخص کی جانب سے اس افراد کے پاس سے حاصل کرلیاجاتا۔ان کی ہدایت پر عمل نہ کرنے پر ان سے عمرہ کے لئے روانگی اور واپسی کے تمام اخراجات وصول کرنے یا پھر جرمانہ وصول کرنے کے عواقب کرتے ہوئے ان کو جدہ میں بلیک میل کیاجاتا۔ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ اس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading