عمران خان کی نواز شریف کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت

اسلام آباد، 30ستمبر(یواین آئی) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے لندن میں علاج کرارہے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ- نواز کےسپریمو نواز شریف کو جلد از جلد وطن واپس لانے کے لیے قدم اٹھانے کا حکم دیا ہے۔
اخبار ڈان نے ایک وزیرکے حوالے سے بتایا کہ مسٹر شریف کو واپس لانے کا فیصلہ کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔وزیراعظم نے ہدایت جاری کی ہے کہ اس معاملہ کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔ مسٹر خان کی یہ ہدایت اسلام آباد ہائی کورٹ کے مسٹر شریف کو وطن لانے کے بارے میں معلومات کرنے سے متعلق تبصرہ کے تناظر میں آیا ہے۔