چنئی ،07 مارچ (یواین آئی) عمان سے تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی پہنچے ایک 45 سالہ شخص میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
ریاست کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر سی وجے بھاسکر نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ شخص کا اسپتال کے خصوصی وارڈ میں علاج کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے لوگوں سے كورونا سے نہ گھبرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مریض کی شناخت کرکے اسے الگ تھلگ کیا گیا ہے اور اسے علاج کے لئے یہاں راجیو گاندھی سرکاری جنرل اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریض کی حالت مستحکم ہے اور اس پر نگرانی رکھی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمان کے سفر سے لوٹے مریض میں کورونا وائرس سے انفیکشن کی تصدیق مکمل جانچ کے بعد ہوئی۔ اس کی شناخت ہوتے ہی سب سے پہلے اسے الگ تھلگ کیا گیا اور اس کے بعد اس کا علاج شروع ہوا۔ انہوں نے لوگوں کو كسي طرح کی افواہ سے بچنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔