عراق : انتخابات میں سیکوریٹی اہلکاروں کی رائے دہی

بغداد ۔ عراق میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں افواج نے ووٹ ڈالے۔ یہ عمل کل اتوار کے روز شروع ہونے والی عام رائے شماری سے 48 گھنٹے قبل ہوئی۔ اس بات کا اعلان مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ رسول نے کیا۔ سیکورٹی فورسز کے اہل کاروں کو دستوں کی شکل میں پولنگ مراکز منتقل کیا گیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ مسلح افواج نے انتخابات کو محفوظ بنانے کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے ہیں۔

Leave a comment