ناندیڑ:20جون ۔( ورق تازہ نیوز)عالمی یوم یوگا 21 جون کو مہاراشٹرحکومت اور پتنجلی یوگ پیٹھ کے تعاون سے منایاجارہاہے اسی ضمن میں ناندیڑ میں یوگ بھومی ] شیو رتن جیوانی مہالے (ماماچوک) اسرجن ناندیڑ میں یہ تقریب منعقد کی گئی ہے ۔جس میں مقامی طلباءو اساتذہ کی شرکت کے مقصد کے تحت 21جون کو تمام اسکولوں ‘ تمام خانگی پرائمری ‘ ہائی اسکول وکالج کو تعطیل کااعلان کیاگیا ہے ۔ جبکہ تعلقہ سطح کے اسکولوں میں 21جون کو اسکول میں ہی یوگا دن منعقد کیاجائے وراسکے بعد اسکو ل کوتعطیل دی جائے ۔اس طرح کاپریس نوٹ آج ضلع پریشد کے محکمہ تعلیمات کے ایجوکیشن آفیسر نے جاری کیا ہے ۔