عالمی کپ LIVE: ہندوستان کو بہت بڑا جھٹکا، کوہلی آؤٹ، 41 اوور میں اسکور 255/4

سنچری میکر روہت شرما آؤٹ، 30 اوور میں اسکور 181/1

تیز طرار سنچری بنانے کے بعد روہت شرما خود پر کنٹرول نہیں رکھ سکے اور تیزی سے رن بنانے کی کوشش میں 104 رن پر آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 92 گیندوں کا سامنا کیا۔ دوسری طرف کے ایل راہل بھی اچھی بلے بازی کر رہے ہیں۔ انھوں نے 86 گیندوں پر 72 رن بنائے ہیں۔ ان کا ساتھ دینے کے لیے کپتان وراٹ کوہلی آئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ روہت شرما کا وکٹ سومیہ سرکار کو ملا ہے اور ان کا کیچ لیا ہے لیٹن داس نے۔

25 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور بغیر وکٹ گنوائے 162

روہت شرما اور کے ایل راہل کی دھماکے دار بلے بازی جاری ہے اور خصوصی طور پر روہت انتہائی تیز طرار بلے بازی کر رہے ہیں۔ وہ سنچری کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ انھوں نے 77 گیندوں میں 92 رن بنائے ہیں جب کہ دوسری طرف راہل 74 گیند میں 66 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ 25 اوور میں ہندوستان کا اسکور بغیر وکٹ گنوائے 162 رن ہے۔

15 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور 87/0

15 اوور میں ہندوستان کا اسکور 87 رن پہنچ چکا ہے اور اس کے دونوں سلامی بلے باز میدان میں ہیں۔ روہت شرما اور کے ایل راہل دونوں ہی اب تیز بلے بازی کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کا کوئی بھی گیندباز ان پر اثرانداز ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔ روہت شرما اس وقت محض 46 گیندوں پر 54 رن بنا کر کھیل رہے ہیں اور راہل 45 گیند میں 32 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ اپنی اننگ کے دوران روہت شرما نے 3 چھکا اور 4 چوکا لگایا ہے۔


10 اوور میں ہندوستان نے بنائے بغیر وکٹ گنوائے 69 رن

ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے 10 اوور میں 69 رن بنا لیے ہیں اور دونوں سلامی بلے باز اس وقت محفوظ کریز پر جمے ہوئے ہیں۔ روہت شرما ایک طرف 29 گیندوں پر 38 رن بنا کر کھیل رہے ہیں اور دوسری طرف کے ایل راہل 32 گیندوں پر 28 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔


روہت شرما اور کے ایل راہل نے ہندوستان کو دی اچھی شروعات

ہندوستانی سلامی بلے باز روہت شرما اور کے ایل راہل نے ٹیم کو اچھی شروعات دیتے ہوئے 8 اوور میں 47 رن بنا لیے ہیں۔ روہت شرما کا حالانکہ ایک کیچ چھوٹ گیا، لیکن وہ اچھی بلے بازی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کے ایل راہل نے بھی شروع میں دھیما کھیلا لیکن اب وہ تیزی سے رن بنا رہے ہیں۔

روہت شرما نے پہلے ہی اوور میں لگایا چھکّا

ہندوستان کی طرف سے بلے بازی کرنے کے ایل راہل اور روہت شرما میدان میں اترے ہیں۔ پہلے ہی اوور میں روہت شرما نے اپنا تیور ظاہر کر دیا ہے۔ انھوں نے بنگلہ دیش کے کپتان مشرف مرتضیٰ کی گیند پر چھکّا لگا کر اپنا کھاتہ کھولا۔ پہلے اوور میں 10 رن بنے۔

بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا کیا فیصلہ

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ مشرف مرتضیٰ کی قیادت والی بنگلہ دیشی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ وہ ہندوستانی ٹیم کو جلد از جلد آؤٹ کرے تاکہ اس مقابلہ کو جیتا جا سکے۔ بنگلہ دیش کے لیے آج کا مقابلہ انتہائی اہم ہے کیونکہ اگر وہ آج ہارتی ہے تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔


رویندر جڈیجہ اور دنیش کارتک کو مل سکتا ہے موقع

آل راؤنڈر کیدار جادھو نے اب تک اس عالمی کپ میں کوئی بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے اس لیے ممکن ہے کہ آج بنگلہ دیش کے ساتھ میچ میں انھیں باہر بٹھایا جائے۔ امید کی جا رہی ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف وراٹ کوہلی اور کوچ روی شاستری رویندر جڈیجہ کو موقع دے سکتے ہیں۔ اگر پچ بلے بازی کے لیے مناسب رہی تو ممکن یہ بھی ہے کہ دنیش کارتک کو ٹیم میں جگہ ملے۔ مینک اگروال بنگلہ دیش کے خلاف کھیل پائیں، ایسا کم ہی لگ رہا ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading