عالمی کپ: ٹیم انڈیا کو پہلا نقصان، 10 اوور کے بعد اسکور 47 رن
روہت شرما کے جلد ہی 18 رن کے نجی اسکور پر آؤٹ ہونے کے بعد کے ایل راہل اور کپتان وراٹ کوہلی اننگ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
فی الحال 10 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رن ہے۔ کے ایل راہل 20 رن بنا کر جبکہ وراٹ کوہلی 7 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا، روہت 18 رن بنا کر آؤٹ
ٹیم انڈیا نے 29 رن کے مجموعی اسکور پر روہت شرما کے بطور اپنا پہلا کھلاڑی کھو دیا ہے۔ کیمر روچ کی گیند پر انہیں وکٹ کیپر شائی ہوپ نے کیچ کیا۔
فی الحال 7 اوور ختم ہونے کے بعد ہندوستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 31 رن ہے۔ نئے بلے باز کے طور پر کپتان وراٹ کوہلی میدان پر پہنچے ہیں جبکہ سلامی بلے باز کے ایل راہل 11 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
?v ??
WICKET to @KemarAJR
R. Sharma goes to catch by @shaidhope
IND 29/1 (6 overs)#WIvIND #MenInMaroon #CWC19 pic.twitter.com/dLglvfkBRq— Windies Cricket (@windiescricket) June 27, 2019
عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم انڈیا کا ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ
ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے مانچسٹر میں اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے مقابلہ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی ٹیم ابھی تک ناقابل تسخیر رہی ہے اور اسی سلسلہ کو وہ اس میچ میں بھی برقرار رکھنا چاہے گی۔
ہندوستان نے ابھی تک کھیلے اپنے پانچ میں سے 4 میچوں میں جیت حاصل کی ہے جبکہ ایک مقابلہ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ پوائنٹس ٹیبل میں ٹیم انڈیا کے 9 پوائنٹس ہیں اور 10 ٹیموں کی فہرست میں وہ تیسرے مقام پر قابض ہے۔
دوسری طرف ویسٹ انڈیز کا یہ ساتواں میچ ہے، جن میں سے ایک میچ میں اسے جیت جبکہ چار میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کا ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا ہے۔ وینڈیز کے کھاتے میں 3 پوئنٹس ہیں اور فہرست میں وہ آٹھویں مقام پر موجود ہے۔
اس میچ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دوسری طرف ویسٹ انڈیز نے سین لیوس کی جگہ سنیل امبریش اور ایشلے نرس کی جگہ فبئن ایلن کو موقع دیا ہے۔
ٹیمیں اس طرح ہیں
ہندوستان: وراٹ کوہلی (کپتان)، جسپریت بمراہ، یجویندر چہل، مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر) کیدار جادھو، ہاردک پانڈیا، لوکیش راہل، محمد شامی، وجے شنکر، روہت شرما، کلدیپ یادو۔
ویسٹ انڈیز: جیسن ہولڈر (کپتان)، کرس گیل، سنیل امبریش، شائی ہوپ (وکٹ کیپر)، نکولس پورن، شمرون ہیٹ مائر، فبئن ایلن، کارلوس بریتھویٹ، کیمار روچ، شیلڈن کوٹریل اور اوشانے تھامس۔
Both teams are well stacked as we gear up for the game in Manchester ??? #TeamIndia #WIvIND #CWC19 pic.twitter.com/dTohPo3ax1
— BCCI (@BCCI) June 27, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
