مشکل میں ہندوستانی ٹیم، چوتھا کھلاڑی بھی آؤٹ
ٹیم انڈیا نے دنیش کارتک کے طور پر اپنا چوتھا کھلاڑی بھی کھو دیا ہے۔ کارتک نے 25 گیندوں کا سامنا کر کے محض 6 رنوں کاتعاون کیا اور میٹ ہینری کی گیند پر جیمس نیشم کے ہاتھوں کیچ ہو کر پویلین لوٹے۔
فی الحال 10 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 24 رن ہے۔ کریز پر ہاردک پانڈیا اور رشبھ پنت موجود ہیں۔
ٹیم انڈیا کی انتہائی خراب شروعات، 5 رن پر 3 کھلاڑی آؤٹ
نیوزی لینڈ کے خلاف 239 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کی بیٹنگ شروعات میں ہی درہم برہم نظر آ رہی ہے اور 5 رن کے اسکور پر روہت شرما اور وراٹ کوہلی سمیت تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔
ٹیم انڈیا نے اپنا تیسرا کھلاڑی کے ایل راہل کے طور پر کھویا۔ انہیں ایک رن کے نجی اسکور پر ٹام لیتھم نے کیچ کیا۔
فی الحال 5 اوور ختم ہونے کے بعد ہندوستان کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر محض 6 رن ہے، ہندوستان کی ٹیم اس وقت سخت بحران میں ہے اور اسے ایک بڑی شراکت داری کی اشد ضرورت ہے۔
ہندوستان کو دوسرا نقصان، وراٹ کوہلی بھی آؤٹ
ہندستان نے روہت شرما کا وکٹ کھونے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی کا وکٹ بھی سستے میں کھو دیا ہے۔ اننگ کے تیسرے اوور میں وراٹ کوہلی کو ٹرینٹ بولٹ نے ایک رن کے نجی اسکور پر پویلین کی راہ دکھلائی۔ 5 کے اسکور پر دو وکٹ گر جانے کے بعد ایک چھوٹے ہدف کا تعاقب کر رہی ٹیم انڈیا دباؤ میں آ گئی ہے۔
ہندوستان کو پہلا نقصان، روہت شرما ایک رن بنا کر آؤٹ
نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹیم انڈیا کے سامنے رکھے 240 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے اپنا پہلا وکٹ روہت شرما کے طور پر اننگ کے دوسرے ہی اوور میں کھو دیا ہے، انہوں نے محض ایک رن کا تعاون کیا۔
فی الحال 2 اوور ختم ہونے کے بعد ہندوستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 5 رن ہے۔ کریز پر کے ایل راہل اور کپتان وراٹ کوہلی موجود ہیں۔
نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے سامنے رکھا 240 رن کا ہدف
عالمی کپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 239 رن تک محدود رکھا۔ ٹیم انڈیا کو جیتنے کے لئے اب 240 رن بنانے ہوں گے۔
گذشتہ روز بارش کی وجہ سے 46.1 اوور کے بعد کھیل نہیں ہو سکا تھا، لہذا معطل شدہ کھیل آج پھر شروع ہوا۔ آج نیوزی لینڈ نے 5 کے وکٹ کے نقصان پر اپنے 211 کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا اور تین مزید وکٹ گرا دئے۔
نیوزی لینڈ نے چھٹا کھلاڑی 225 کے اسکور پر کھو دیا ہے۔ چھٹے کھلاڑی کے طور پر روس ٹیلر آؤٹ ہوئے انہوں نے 74 رنوں کا تعاون کیا اور رویندر جڈیجا کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔
49ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر ٹام لاتھم بھی آؤٹ ہو گئے انہوں نے 10 رنوں کا تعاون کیا اور بھونیشور کمار کی گیند پر رویندر جڈیجا نے ہی انہیں کیچ آؤٹ کیا۔
میٹ ہینری کے طور پر نیوزی لینڈ نے اپنا آٹھواں کھلاڑی کھو دیا ہے۔ انہوں نے محض ایک رن کا تعاون کیا اور بھونیشنور کمار کی گیند پر وراٹ کوہلی نے انہیں کیچ کر کے پویلین بھیجا۔
آج دو وکٹ بھونیشنور کو حاصل ہوئے جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔ اننگ کی بات کریں تو بھونیشور کمار نے نیوزی لینڈ سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ جسپریت بمراہ، ہاردک پانڈیا، یجویندر چہل اور رویندر جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
نیوزی لینڈ کا 232 کے اسکور پر آٹھواں کھلاڑی آؤٹ
میٹ ہینری کے طور پر نیوزی لینڈ نے اپنا آٹھواں کھلاڑی کھو دیا ہے۔ انہوں نے محض ایک رن کا تعاون کیا اور بھونیشنور کمار کی گیند پر وراٹ کوہلی نے انہیں کیچ کر کے پویلین بھیجا۔
فی الحال 49 اوور کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور 232 رن ہے۔ کریز پر ٹرینٹ بولٹ اور مشیل سینٹنر موجود ہیں۔
نیوزی لینڈ کا ساتواں کھلاڑی آؤٹ
49ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر ٹام لاتھم بھی آؤٹ ہو گئے انہوں نے 10 رنوں کا تعاون کیا اور بھونیشور کمار کی گیند پر رویندر جڈیجا نے ہی انہیں کیچ آؤٹ کیا۔
TWO WICKETS IN TWO BALLS!
That man Jadeja with a direct hit followed by a fantastic catch in the deep! ? #INDvNZ | #CWC19 pic.twitter.com/RlyrvWxMou
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) July 10, 2019
سیمی فائنل کا معطل کھیل پھر شروع، نیوزی لینڈ کا چھٹا کھلاڑی آؤٹ
نیوزی لینڈ نے چھٹا کھلاڑی 225 کے اسکور پر کھو دیا ہے۔ چھٹے کھلاڑی کے طور پر روس ٹیلر آؤٹ ہوئے انہوں نے 74 رنوں کا تعاون کیا اور رویندر جڈیجا کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔ فی الحال 48 اوور ختم ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کا اسکور 225 رن ہے۔
سیمی فائنل کا معطل کھیل پھر سے شروع، 47 اوور میں نیوزی لینڈ 217/5
مانچسٹر کے میدان پر عالمی کپ 2019 کا ہندوستان بنام نیوزی لینڈ پہلا سیمی فائنل جوکہ گذشتہ روز بارش کی وجہ سے 46.1 اوور کے بعد معطل ہو گیا تھا اس کا بقیہ کھیل آج پھر سے شروع ہو گیا ہے۔
نیوزی لینڈ نے کل کے 46.1 اوور میں 211 کے اسکور سے آگے کھیلتے ہوئے 47 اوور میں 217 رن بنا لئے ہیں۔ کریز پر روس ٹیلر 70 رن بنا کر جبکہ ٹام لیتھم 6 رن بنا کر موجود ہیں۔
میدان پر نظر آ رہی دھوپ، ناظرین کے چہرے پر خوشی کی لہر، تھوڑی دیر میں شروع ہوگا میچ
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل جو کہ 9 جولائی کو شروع ہوا تھا اور اب تک ادھورا ہے، وہ تھوڑی دیر میں دوبارہ شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 46.1 اوور میں 211 رن بنا چکی ہے اور یہاں سے وہ آگے کھیلے گی۔ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان میں موجود ناظرین یہ دیکھ کر خوش ہیں کہ آسمان پر بادل ضرور چھائے ہوئے ہیں لیکن دھوپ بھی نظر آ رہی ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ہندوستان اپنے پورے 50 اوور کھیل سکے گا۔
????
The atmosphere is building at Old Trafford!#INDvNZ | #CWC19 pic.twitter.com/fDfKzoiQgO
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) July 10, 2019
اولڈ ٹریفرڈ میں موسم سازگار، کھیل وقت پر شروع ہونے کا پورا امکان
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان عالمی کپ کے پہلے سیمی فائنل کا ادھورا میچ آج کھیلا جانے والا ہے۔ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان کا موسم اس وقت سازگار ہے اور ہندوستانی شیدائیوں کے چہرے پر اس خبر سے خوشی پھیل گئی ہے۔ میدان پر ہندوستانی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو پریکٹس کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ میچ وقت پر شروع ہوگا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 46.1 اوور میں 5 وکٹ پر 211 رن سے آگے کھیلنے کے لیے اترے گی۔
Less than two hours to go for the #INDvNZ match to resume. Here's all you need to know about the reserve day playing conditions ? https://t.co/TFfJm53n4B
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) July 10, 2019
ادھورا سیمی فائنل میچ آج مقرر وقت پر شروع ہونے کی امید
عالمی کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے اور 9 جولائی کو بارش کی وجہ سے یہ میچ ادھورا رہ گیا۔ آج یہ میچ وہیں سے کھیلا جائے گا جہاں پر کل یہ ختم ہوا تھا۔ منگل کے روز نیوزی لینڈ نے 46.1 اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 211 رن بنائے تھے جب بارش شروع ہو گئی تھی اور پھر دوبارہ میچ شروع نہیں ہو سکا۔ اس کی وجہ سے باقی میچ ریزرو ڈے یعنی آج کھیلا جائے گا۔ لوگوں کے ذہن میں اب صرف یہی سوال ہے کہ کیا آج 54 اوور مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میں پھینکا جا سکے گا۔ دراصل نیوزی لینڈ کو 3.9 اوور کھیلنے ہیں اور ہندوستان کو 50 اوور کھیلنے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کی خبریں لگاتار آ رہی ہیں کہ اولڈ ٹریفرڈ میں بارش کا امکان کم ہے، حالانکہ آسمان بادل سے بھرا ہوا ہے۔
View outside my balcony. 10 miles south of Old Trafford. Did drizzle earlier in the morning. Dry now. Sun trying to peek. We having the match boys. #CWC19 pic.twitter.com/cPSUEjT5pA
— cricBC (@cricBC) July 10, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
