عالمی کپ LIVE: شاہین کی دو گیندوں پر 2 افغان کھلاڑی آؤٹ، اسکور 27/2

شاہین کی دو گیندوں پر 2 افغان کھلاڑی آؤٹ، اسکور 27/2

شاہین آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں آخری دو گیندوں پر دو وکٹ لے کر افغانستان کو زبردست جھٹکا دیا ہے۔ کپتان گلبدین نائب 15 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نئے بلے باز حشمت اللہ شاہدی اپنی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

فی الحال 5 اوور کے بعد افغانستان کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 31 رن ہے۔ کریز پر رحمت شاہ 12 رن بنا کر موجود ہیں جبکہ نئے بلے باز کے طور پر اکرام میدان پر پہنچے ہیں۔


شاہین نے کیا پہلے افغان بلے باز کا شکار، کپتان گلبدین 15 رن بنا کر آؤٹ


پاکستان کے خاف افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ

لیڈز: افغانستان کرکٹ ٹیم نے ہیڈنگلے کے میدان پر پاکستان کے ساتھ جاری آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے مقابلہ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لئے پاکستان کو اس میچ میں ہر حال میں جیتنا ہوگا۔ پاکستان نے اپنے گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ کو مات دی تھی۔

وہیں افغانستان کے لئے اس ٹورنامنٹ میں اب کچھ باقی نہیں رہا ہے۔ ابھی تک افغانستان نے سات میچ کھیلے ہیں اور اسے سبھی میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حالانکہ افغان ٹیم ابھی بھی کسی بھی ٹیم کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے اور وہ پاکستان کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی پوری کوشش کرے گی۔


ٹیمیں اس طرح ہیں

پاکستان: امام الحق، فخر الزماں، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد حفیظ، سرفراز احمد (کپتان / وکٹ کیپر)، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر، شاہین آفریدی۔


افغانستان: رحمت شاہ، گلبدین نائب (ّکپتان)، سمیع اللہ شنواری، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زادران، محمد نبی، اصغر افغان، اکرام علی کھل (وکٹ کیپر)، راشد خان، مجیب الرحمان، حامد حسن۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading