تین وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلیائی بلے بازوں کی محتاط بلے بازی
خراب شروعات ہونے کے بعد الیکس کیری اور اسٹیو اسمتھ نے آسٹریلیا کی اننگ کو سنبھال لیا ہے۔ اسمتھ 16 جبکہ کیری 12 کے اسکور پر کھیل رہے ہیں۔
فی الحال 15 اوور ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 47 رن ہیں۔ انگلینڈ کے لئے کرس ووکس نے دو جبکہ جوفرا آرچر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔
آسٹریلیا کی خراب شروعات، 10 اوور میں اسکور 27/3
سیمی فائنل میں ٹاس جیت کے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کی شروعات کافی خراب رہی۔ 14 رن کے اسکور پر 3 وکٹ کھو دینے کے بعد ٹیم دباؤ میں آ گئی اور اب کیری اور اسمتھ بلے بازی کو سنبھالنے کی پُر زور کوشش کر رہے ہیں۔
فنچ، وارنر سمیت 3 کھلاڑی آؤٹ، آسٹریلیائی بلے بازی بری طرح لڑکھڑائی
آسٹریلیا نے 14 کے اسکور پر پیٹر ہینڈسکومب کے بطور اپنا تیسرا کھلاڑی کھو دیا ہے۔ پیٹر کو کرس ووکس نے شاندار طریقہ سے بولڈ کر کے پویلین بھیجا۔ یکے بعد دیگر تین کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیائی بلے بازی بری طرح لڑکھڑا گئی ہے اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو جوش دیکھتے ہی بنتا ہے۔
فی الحال 7 اوور ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر محض 15 رن ہے۔ کریز پر اسٹیو اسمتھ اور الیکس کیری ایک ایک رن بنا کر موجود ہیں۔
فنچ کے بعد وارنر بھی آؤٹ، آسٹریلیائی ٹیم حیران
آسٹریلیا نے آئی سی سی عالمی کپ کے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر کے طور پر اپنا دوسرا وکٹ بھی کھو دیا ہے۔ وارنر نے محض 9 رونوں کا تعاون کیا اور کرس ووکس کی گیند پر انہیں جانی بیئریسٹو نے کیچ آؤٹ کیا۔
فی الحال 3 اوور ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 11 رن ہے۔ کریز پر پیٹر ہینڈس کومب اور اسٹیو اسمتھ ایک ایک رن بنا کر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کو پہلا نقصان، کپتان فنچ صفر پر آؤٹ
آسٹریلیا نے 4 کے مجموعی اسکور پر کپتان ایرون فنچ کے بطور اپنا پہلا وکٹ کھو دیا ہے۔ فنچ اپنا کھاتا بھی نہیں کھول پائے اور جوفرا آرچر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹے۔
فی الحال 2 اوور کے بعد آسٹریلیا کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 6 رن ہے۔ وارنر 5 رن بنا کر جبکہ اسمتھ ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
عالمی کپ: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
برمنگھم: آسٹریلیا نے جمعرات کو یہاں ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کی جگہ پیٹر ہینڈس کامب کو آخری الیون میں شامل کیا ہے۔ ادھر، انگلینڈ نے اپنی آخری الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اس میچ میں جیتنے والی ٹیم 14 جولائی کو لارڈز کے میدان پر نیوزی لینڈ کے ساتھ آئی سی سی عالمی کپ 2019 فائنل میں مقابلہ کرے گی۔
ٹیمیں اس طرح ہیں
آسٹریلیا: ایرون فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، پیٹر ہینڈس کامب، مارکس اسٹوئنس، الیکس کیری (وکٹ کیپر)، گلین میکس ویل، پیٹ کمنس، مشیل اسٹارک، جیسن بیئرڈارف، ناتھن لائن۔
انگلینڈ: ایون مورگن (کپتان)، جیسن رائے، جانی بیئریسٹو، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، جوئے روٹ، بین اسٹوکس، کرس ووکس، لیام پلنکیٹ، جوفرا آرچر، عادل راشد، مارک ووڈ۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
