بنگلا دیش کو دوسرا جھٹکا، سرکار 33 رن بنا کر آوٹ
ہندوستان نے بنگلادیش کودوسرا جھٹکا دیا ہے، ہاردک پانڈیا نے بنگلادیش کے بلے باز سرکار کو 33 رن پر آؤٹ کیا۔
بنگلا دیش کو پہلا جھٹکا، تمیم اقبال 22 رن بنا کر آوٹ
ہندوستانی گیند باز محمد سامی نے بنگلادیش کو پہلا جھٹکا دیا ہے، انہوں نے تممیم اقبال کو 22 رن کے نجی اسکور پر آؤٹ کردیا۔
ہندستان نے 9 وکٹ کھوکر 50 اوور میں بنائے 314 رن
ہندوستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اوور میں 312 رن بنائے اور اس کے 9 وکٹ گرے۔ اب بنگلادیش کو جیت کے لیے 315 رن بنانے ہوں گے۔
ہندوستان کو لگا پانچواں جھٹکا، 47 اوور میں اسکور 297/5
برمنگھم کے ایجبسٹن میں ٹیم انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ کھیلا جا رہا ہے، ہندوستان نے 47 اوور میں پانچ وکٹ پر 297 رن بنا لئے ہیں۔
ہندوستان کو لگا پانچواں جھٹکا، پنت 48 رن بنا کر آؤٹ
برمنگھم کے ایجبسٹن میں ٹیم انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ کھیلا جا رہا ہے، ہندوستان کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ پنت 48 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں، ہندوستان نے 46 اوور میں پانچ وکٹ پر 288 رن بنا لئے ہیں۔
#CWC19 Rishabh Pant dismissed on 48 runs by Shakib Al Hasan. India at 277/5 in 44.1 overs. #INDvBA pic.twitter.com/aGfH0pny9N
— ANI (@ANI) July 2, 2019
سنچری میکر روہت شرما آؤٹ، 30 اوور میں اسکور 181/1
تیز طرار سنچری بنانے کے بعد روہت شرما خود پر کنٹرول نہیں رکھ سکے اور تیزی سے رن بنانے کی کوشش میں 104 رن پر آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 92 گیندوں کا سامنا کیا۔ دوسری طرف کے ایل راہل بھی اچھی بلے بازی کر رہے ہیں۔ انھوں نے 86 گیندوں پر 72 رن بنائے ہیں۔ ان کا ساتھ دینے کے لیے کپتان وراٹ کوہلی آئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ روہت شرما کا وکٹ سومیہ سرکار کو ملا ہے اور ان کا کیچ لیا ہے لیٹن داس نے۔
25 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور بغیر وکٹ گنوائے 162
روہت شرما اور کے ایل راہل کی دھماکے دار بلے بازی جاری ہے اور خصوصی طور پر روہت انتہائی تیز طرار بلے بازی کر رہے ہیں۔ وہ سنچری کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ انھوں نے 77 گیندوں میں 92 رن بنائے ہیں جب کہ دوسری طرف راہل 74 گیند میں 66 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ 25 اوور میں ہندوستان کا اسکور بغیر وکٹ گنوائے 162 رن ہے۔
15 اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور 87/0
15 اوور میں ہندوستان کا اسکور 87 رن پہنچ چکا ہے اور اس کے دونوں سلامی بلے باز میدان میں ہیں۔ روہت شرما اور کے ایل راہل دونوں ہی اب تیز بلے بازی کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کا کوئی بھی گیندباز ان پر اثرانداز ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔ روہت شرما اس وقت محض 46 گیندوں پر 54 رن بنا کر کھیل رہے ہیں اور راہل 45 گیند میں 32 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ اپنی اننگ کے دوران روہت شرما نے 3 چھکا اور 4 چوکا لگایا ہے۔
50 up for Rohit Sharma! What a tournament he's having. #BANvIND | #CWC19 pic.twitter.com/DeWsgcQN5D
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) July 2, 2019
10 اوور میں ہندوستان نے بنائے بغیر وکٹ گنوائے 69 رن
ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے 10 اوور میں 69 رن بنا لیے ہیں اور دونوں سلامی بلے باز اس وقت محفوظ کریز پر جمے ہوئے ہیں۔ روہت شرما ایک طرف 29 گیندوں پر 38 رن بنا کر کھیل رہے ہیں اور دوسری طرف کے ایل راہل 32 گیندوں پر 28 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
69/0 – that's India's highest score in the opening Powerplay at #CWC19#TeamIndia | #BANvIND pic.twitter.com/vTShOggRvk
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) July 2, 2019
روہت شرما اور کے ایل راہل نے ہندوستان کو دی اچھی شروعات
ہندوستانی سلامی بلے باز روہت شرما اور کے ایل راہل نے ٹیم کو اچھی شروعات دیتے ہوئے 8 اوور میں 47 رن بنا لیے ہیں۔ روہت شرما کا حالانکہ ایک کیچ چھوٹ گیا، لیکن وہ اچھی بلے بازی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کے ایل راہل نے بھی شروع میں دھیما کھیلا لیکن اب وہ تیزی سے رن بنا رہے ہیں۔
روہت شرما نے پہلے ہی اوور میں لگایا چھکّا
ہندوستان کی طرف سے بلے بازی کرنے کے ایل راہل اور روہت شرما میدان میں اترے ہیں۔ پہلے ہی اوور میں روہت شرما نے اپنا تیور ظاہر کر دیا ہے۔ انھوں نے بنگلہ دیش کے کپتان مشرف مرتضیٰ کی گیند پر چھکّا لگا کر اپنا کھاتہ کھولا۔ پہلے اوور میں 10 رن بنے۔
بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا کیا فیصلہ
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ مشرف مرتضیٰ کی قیادت والی بنگلہ دیشی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ وہ ہندوستانی ٹیم کو جلد از جلد آؤٹ کرے تاکہ اس مقابلہ کو جیتا جا سکے۔ بنگلہ دیش کے لیے آج کا مقابلہ انتہائی اہم ہے کیونکہ اگر وہ آج ہارتی ہے تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔
#ViratKohli has won the toss and India will have a bat!#BANvIND | #CWC19 pic.twitter.com/n2maw2p7Fw
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) July 2, 2019
رویندر جڈیجہ اور دنیش کارتک کو مل سکتا ہے موقع
آل راؤنڈر کیدار جادھو نے اب تک اس عالمی کپ میں کوئی بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے اس لیے ممکن ہے کہ آج بنگلہ دیش کے ساتھ میچ میں انھیں باہر بٹھایا جائے۔ امید کی جا رہی ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف وراٹ کوہلی اور کوچ روی شاستری رویندر جڈیجہ کو موقع دے سکتے ہیں۔ اگر پچ بلے بازی کے لیے مناسب رہی تو ممکن یہ بھی ہے کہ دنیش کارتک کو ٹیم میں جگہ ملے۔ مینک اگروال بنگلہ دیش کے خلاف کھیل پائیں، ایسا کم ہی لگ رہا ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
