عالمی کپ LIVE: انگلینڈ کی شروعات دھماکہ دار، 15 اوور کے بعد اسکور 100 رن کے پار

انگلینڈ کی شروعات دھماکہ دار، 15 اوور کے بعد اسکور 100 کے پار

ایج بیسٹن کے میدان پر ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کے سلامی بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو بہترین شروعات دی ہے۔ جانی بیئریسٹوں اپنی نصف سنچری (61 رن) مکمل کر چکے ہیں جبکہ جیسن رائے بھی نصف سنچری کے قریب ہیں اور 46 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

فی الحال 16 اوور ختم ہونے کے بعد انگلینڈ کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 112 رن ہے۔

ٹیم انڈیا کے خلاف انگلینڈ کی بہترین شروعات، اسکور 50 رن کے پار

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کے سلامی بلے بازوں نے اپنے ارادے ظاہر کر دئے اور انگلینڈ کو بہترین شروعات دی ہے۔ جیسن رائے 32 بنا کر جبکہ جانی بیئریسٹو 27 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

فی الحال 15 اوور ختم ہو چکے ہیں اور انگلینڈ کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 97 رن ہے۔

عالمی کپ: انگلینڈ کی ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بلے بازی کی دعوت

ایج بیسٹن کے میدان پر جاری مقابلہ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ٹیم انڈیا کو پہلے بلے بازی کے لئے مدعو کیا ہے، ہندوستانی ٹیم میں آج وجے شنکر کے مقام پر رشبھ پنت کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹیمیں اس طرح ہیں

ہندوستان: لوکیش راہل، روہت شرما، وراٹ کوہلی (کپتان)، رشبھ پنت، کیدار جادھو، ایم ایس دھونی (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، محمد شامی، کلدیپ یادو، یوجویندر چہل، جسپریت بمراہ۔

انگلینڈ: جیسن رائے، جانی بیئریسٹو، جو روٹ، ایون مورگن (کپتان)، بین اسٹوکس، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، کرس ووکس، عادل راشد، لیام پلنکیٹ، جوفرا آرچر، مارک ووڈ۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading