عالمی کپ LIVE: آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر ہندوستان کا پہلے بلے بازی کا فیصلہ

عالمی کپ: آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر ہندوستان کا پہلے بلے بازی کا فیصلہ

کرکٹ المی کپ 2019 انگلینڈ کے دی اوول میدان پر کھیلے جار ہے ہندوستان اور آسٹریلیا کے میچ میں وراٹ کوہلی نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ سلامی بلے باز کے طور پر شکھر دھون اور روہت شرما میدان پر پہنچے ہیں۔ اس میچ میں ٹاس کو اہم مانا جا رہا تھا، ماہرین کا خیال ہے کہ دوسری اننگ میں بلے بازی کچھ مشکل ہو جائے گی۔


ہندوستان اور آسٹریلیا مد مقابل

عالمی عالمی کپ 2019 میں ہندوستان اپنے دورے میچ میں آسٹریلیا کے مد مقابل ہے۔ کرکٹ فینز میں اس میچ کے حوالہ سے زبردست کریز نظر آ رہا ہے۔ اوول کے جس میدان پر میچ کھیلا جا رہا ہے وہاں ہزاروں کی تعداد میں ہندوستانی ناظرین نیلے رنگ کی شرٹ پہن کر پہنچے ہیں۔ خواہ ہندوستان کی کارکردگی ابھی تک کے کھیلے گئے عالمی کپ میں آسٹریلیا کے خلاف بہتر نہ رہی ہو لیکن آج کا مقابلہ کانٹے کا ہونے جا رہا ہے۔ عالمی کپ میں ابھی تک ہندوستان اور آسٹریلیا نے ایک دوسرے سے 11 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 8 آسٹرلییا نے اور 3 ہندوستان نے جیتے ہیں۔

دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں

ہندوستان: روہت شرما، شکھر دھون، وراٹ کوہلی (کپتان)، کے ایل راہل، کیدار جادھو، ایم ایس دھونی (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، کلدیپ یادو، یجویندر چہل، جسپریت بمراہ۔

آسٹریلیا: ڈیوڈ وارنر، ایران فنچ (کپتان)، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، گلین میکس ویل، مارکس اسٹوئنس، ایلیکس کیری (وکٹ کیپر)، ناتھن کولٹر نائل، پیٹ کمنس، مشیل اسٹارک، ایڈم جامپا۔

Source بشکریہ قومی آواز بیورو—

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading