عامر نے پاکستان کو دلائی پانچویں کامیابی، آسٹریلیا کا اسکور 275 رن
محمد عامر نے پاکستان کو پانچویں کامیابی دلائی۔ انہوں نے عثمان خواجہ کو عثمان خواجہ کو وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ کراکر پویلین کا راستہ دکھایا۔ خواجہ نے 18 رنوں کا تعاون دیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم فی الحال 43 اوور ختم ہونے کے بعد 178 کے اسکور پر کھیل رہی ہے اور 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے باوجود ایک بڑے اسکور کی جانب گامزن ہے۔
آفریدی کا دوسرا وکٹ، آسٹریلیا کا اسکور 242/4
شاہین آفریدی نے پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی اور چوتھے بلے باز کے طور پر سنچری بنا کر کھیل رہے ڈیوڈ وارنر کو امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ وارنر نے 107 رنوں کا تعاون کیا۔
فی الحال 39 اووروں کے اختتام کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 247 رن ہے۔ میدان پر مارش 9 اور خواجہ 2 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
آفریدی نے پاکستان کو دلائی تیسری کامیابی، میکسویل 20 رن پر آؤٹ
شاہین آفریدی نے پاکستان کو تیسری کامیابی دلائی۔ انہوں نے میکسویل کو 20 کے نجی اسکور پر بولڈ آؤٹ کیا۔ فی الحال 36 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور آسٹریلیا کا اسکور 235/2 ہے۔
ڈیوڈ وارنر نے شاندار سنچری مکمل کر لی ہے، انہوں نے 105 گیندوں میں 104 رن اسکور کئے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے محمد عامر، محمد حفیظ اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔
پاکستان کو دوسری کامیابی، اسمتھ 10 رن بنا کر آؤٹ
کپتان ایرون فنچ کے آؤٹ ہونے کے بعد میدان پر پہنچے اسٹیو اسمتھ 10 رن کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے ہیں۔ ان کو محمد حفیظ کی گیند پر آصف علی نے لپکا۔
فی الحال 29 اوور کا کھیل ہونے کے بعد آسٹریلیا کا اسکور 190/2 ہے۔ ڈیوڈ وارنر 82 کے نجی اسکور پر کھیل رہے ہیں جبکہ میکس ویل نئے بلے باز کے طور پر میدان میں پہنچے ہیں۔
عالمی کپ: پاکستان کو پہلی کامیابی، فنچ 82 رن بناکر آؤٹ
محمد عامر نے آخرکار آسٹریلیا کی سلامی جوڑی کو توڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ کو 82 کے نجی اسکور پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ فنچ کے آؤٹ ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ نئے بلے باز کے طور پر میدان میں پہنچے ہیں۔ آسٹریلیا کے دوسرے سلامی بلے باز ڈیوڈ ورنر نصف سنچری (51 رن) بنا کر کھیل رہے ہیں۔
فی الحال پاکستان کی طرف سے 23 اوور پھینکے جا چکے ہیں اور آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 149 رن بنائے ہیں۔
پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی بہترین شروعات، 16 اوور بعد اسکور 91/0
پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے آسٹریلیا نے سلامی بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو بہترین شروعات دیتے ہوئے 16 اوور کے بعد 91 رن بنا لئے ہیں۔ کپتان فنچ 44 رن جبکہ ڈیوڈ وارنر 38 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 56 رن
پاکستان سے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 10 اوورں کے بعد 56 رن بنا لئے ہیں اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا ہے۔ سلامی بلے 22 رن پر جبکہ ڈیوڈ وارنر 28 رن کے اسکور پر کھیل رہے ہیں۔
عالمی کپ: پاکستان کی ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بلے بازی کی دعوت
آئی سی سی عالمی کپ 2019 کا 17واں میچ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے۔ آسٹریلیا کے سلامی بلے باز اور کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر بلے بازی کے لئے میدان پر پہنچے ہیں۔
Pakistan win the toss and elect to bowl first.#WeHaveWeWill#CWC19#AUSvPAK
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 12, 2019
دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں:
پاکستان: فخر الزماں، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد (کپتان)، شعیب ملک، آصف علی، شاہین آفریدی، حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عامر۔
آسٹریلیا: ایرون فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، گلین میکس ویل، شان مارش، الیکس کیری، ناتھن کالٹر نائل، پیٹ کمنس، مشیل اسٹارک اور کین رچرڈسن
Pakistan have won the toss and elected to bowl against Australia in this pivotal #CWC19 clash in Taunton!
The final preparations are just being completed, and we're almost ready to get underway.
Head to @cricketworldcup for updates. pic.twitter.com/T4kmBB61Dv
— ICC (@ICC) June 12, 2019
زخمی شیر کی طرح گھات لگائے بیٹھا ہے آسٹریلیا
ٹانٹن (انگلینڈ) : پانچ مرتبہ کی فاتح آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم آج عالمی کپ 2019 کے ایک اہم میچ میں پاکستان سے مد مقابل ہے۔ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے میچ میں سات وکٹ سے مات کھانے کے بعد پاکستان نے بہترین انداز میں واپسی کی اور اپنے دوسرے میچ میں انگلینڈ جیسے مضبوط ٹیم کو ہرایا۔
آسٹریلیا کو گزشتہ میچ میں ہندوستان نے ہرایا تھا اور اب وہ زخمی شیر کی طرح پاکستان کے خلاف گھات لگائے بیٹھا ہے۔ پاکستان کا یہ چوتھا میچ ہے۔اس کا تیسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا، جوکہ سری لنکا کے ساتھ ہونا تھا۔ پاکستان کی کوشش رہے گی کہ وہ اسی جذبہ و جنون کے ساتھ کھیلے جس کا مظاہرہ اس نے انگلینڈ کے خلاف کیا تھا۔
– Source بشکریہ قومی آواز بیورو—
