ٹیم انڈیا کی زبردست شروعات، اسکور بغیر کسی نقصان 100 رن کے پار
ٹیم انڈیا نے 18.1 اوور میں اپنے 100 رن مکمل کئے۔ فی الحال 20 اوور مکمل ہو چکے ہیں اور ہندوستان کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 109 رن ہے۔
سلامی بلے باز روہت شرما 66 (9 چوکے اور دو چھکے) پر جبکہ کے ایل راہل 41 رن (4 چوکے) بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ ہندوسان کو یہاں سے جیت کے لئے 30 اوور میں مزید 156 رن درکار ہیں۔
ہدف کے تعاقب میں ٹیم انڈیا بغیر کسی نقصان 70 رن کے پار
سری لنکا کی طرف سے رکھے گئے 265 رن کے ہدف کے تعاقب میں 12 اوور ختم ہونے کے بعد ہندوستان نے بغیر کسی نقصان کے 71 رن بنا لئے ہیں۔ روہت شرما 38 رن بنا کر جبکہ کے ایل راہل 32 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
ٹیم انڈیا کی 265 رن کے تعاقب میں شاندار شروعات
سری لنکا کی طرف سے رکھے گئے 265 رن کے ہدف کے جواب میں ٹیم انڈیا کے سلامی بلے بازوں روہت شرما اور کے ایل راہل نے شاندار شروعات دلائی ہے۔
فی الحال 5 اوور کے ختم ہونے پر ٹیم انڈیا کا اسکور 39 رن ہے۔ روہت شرما 13 گیندوں میں 20 رن (5 چوکے) جبکہ کے ایل راہل 17 گیندوں میں 18 رن (3 چوکے) بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
سری لنکا نے ٹیم انڈیا کے سامنے رکھا 265 رن کا ہدف
لیڈز: سری لنکا نے ہیڈنگلے کے میدان پر جاری آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے اپنے آخری میچ میں ہندوستان کے سامنے 265 رن کا ہدف رکھا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کی شرعات بے حد خراب رہی لیکن تجربہ کار اینجلو میتھیوز نے بہترین سنچری کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو 50 اوور میں سات وکٹ کے نقصان پر 264 رنوں تک پہنچایا۔
میتھیوز نے 128 گیندوں کی اننگ میں 10 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 113 رن بنائے۔ ان کے علاوہ لاہیرو تھریمانے نے 68 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 53 رن کی اننگ کھیلی۔
ہندوستان کے لئے جسپریت بمراہ نے تین وکٹ حاصل کئے جبکہ بھونیشور کمار، کلدیپ یادو، ہاردک پانڈیا اور رویندر جڈیجا کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔
پانچویں نقصان کے بعد سری لنکا کا اسکور 200 رن کے پار
سری لنکا کو پانچواں نقصان لہیرو تھریمانے کے طور پر ہوا۔ وہ نصف سنچری (53 رن) اسکور کرنے کے بعد کلدیپ یادو کی گیند پر رویندر جڈیجا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔
فی الحال 43 اوور ختم ہونے کے بعد سری لنکا کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 215 رن ہے۔ کریز پر اینجلو میتھیوز 91 رن بنا کر جبکہ دھننجے ڈی سیلوا 10 رن بنا کر موجود ہیں۔
عالمی کپ 2019: سری لنکا کا اسکور 100 رن کے پار
چار وکٹ جلدی گر جانے کے بعد سری لنکا کے بلے بازوں کی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور 100 رن کے پار پہنچا دیا ہے۔
فی الحال 30 اوور ختم ہونے کے بعد سری لنکا کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 127 رن ہے۔ اینجلو میتھیوز 41 رن بنا کر جبکہ تھریمانے 31 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
سری لنکا کے 4 کھلاڑی آؤٹ، ہندوستانی گیندبازوں کی شاندار گیندبازی
ٹاس جیت کے پہلے گیندبازی کرتے ہوئے سری لنکا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے یکے بعد دیگرے 4 وکٹ گنوا دئے ہیں۔
سری لنکا کو اویسکا فرنانڈو کے طور پر چوتھا جھٹکا لگا۔ انہیں 20 کے نجی اسکور پر وکٹ کیپر دھونی نے ہاردک پانڈیا کی گیند پر کیچ کر کے پویلین کا راستہ دکھایا۔
قبل ازیں، تیسرے وکٹ کے طور پر کسل مینڈس آؤٹ ہوئے، انہوں نے محض 3 رنوں کا تعاون کیا اور انہیں دھونی نے رویندر جڈیجا کی گیند پر وکٹ کے پیچھے لپکا۔
اس سے پہلے سلامی بلے باز کپتان دیمتھ (10 رن) کرونارتنے (18) کے طور پر پہلا اور کے پریرا کے طور پر دوسرا نقصان پہنچا۔ دونوں سلامی بلے بازوں کو جسپریت بمراہ نے اپنا شکار بنایا۔
فی الحال 12 اوور ختم ہونے کے بعد سری لنکا کا اسکور 4 وکٹ کے نقصان پر 55 رن ہے۔ کریز پر اینجلو میتھیوز اور لاہرو تھریمانے موجود ہیں۔
عالمی کپ: سری لنکا کا ٹیم انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
لیڈز: سری لنکا کے کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ہیڈنگلے کے میدان پر ہندوستان کے ساتھ جاری آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیم انڈیا نے اس میچ میں یجویندر چہل کی جگہ کلدیپ یادو اور محمد شامی کی جگہ رویندر جڈیجا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔ ادھر سری لنکا نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ ٹیم نے جیفری وینڈرسے کی جگہ تھسارا پریرا کو موقع دیا ہے۔
دونوں ٹیمیں اپنا آخری لیگ میچ کھیل رہی ہیں۔ ہندوستان سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر چکا ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم عالمی کپ سے باہر ہو چکی ہے۔
دونوں ٹیمیں:
ہندوستان: وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما، لوکیش راہل، رشبھ پنت، دنیش کارتک، مہیندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، بھونیشنور کمار، کلدیپ چہل، رویندر جڈیجا اور جسپریت بمراہ۔
سری لنکا: دیمتھ کرونارتنے (کپتان)، کسل پریرا (وکٹ کیپر)، اوسکا فرنانڈو، کسل مینڈس، اینجلو میتھیوز، لاہرو تھیریمانے، دھننجے ڈی سلوا، اسورو ادانا، تھسارا پریرا، کاسن رچیتھا اور لستھ ملنگا۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
