عالمی کپ: سری لنکا کا ٹیم انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
لیڈز: سری لنکا کے کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ہیڈنگلے کے میدان پر ہندوستان کے ساتھ جاری آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیم انڈیا نے اس میچ میں یجویندر چہل کی جگہ کلدیپ یادو اور محمد شامی کی جگہ رویندر جڈیجا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔ ادھر سری لنکا نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ ٹیم نے جیفری وینڈرسے کی جگہ تھسارا پریرا کو موقع دیا ہے۔
دونوں ٹیمیں اپنا آخری لیگ میچ کھیل رہی ہیں۔ ہندوستان سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر چکا ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم عالمی کپ سے باہر ہو چکی ہے۔
دونوں ٹیمیں:
ہندوستان: وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما، لوکیش راہل، رشبھ پنت، دنیش کارتک، مہیندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، بھونیشنور کمار، کلدیپ چہل، رویندر جڈیجا اور جسپریت بمراہ۔
سری لنکا: دیمتھ کرونارتنے (کپتان)، کسل پریرا (وکٹ کیپر)، اوسکا فرنانڈو، کسل مینڈس، اینجلو میتھیوز، لاہرو تھیریمانے، دھننجے ڈی سلوا، اسورو ادانا، تھسارا پریرا، کاسن رچیتھا اور لستھ ملنگا۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
