نیوزی لینڈ کی ٹاس جیت کر افریقہ کو بلے بازی کی دعوت
بارش کی وجہ سے میچ میں تاخیر ہونے کے بعد ٹاس ہوا جسے نیوزی لینڈ نے جیت لیا اور پہلے فیلنڈنگ کا فیصلہ کیا۔ تاخیر ہونے کے بعد یہ میچ 49 اوور کا کر دیا گیا ہے۔
عالمی کپ: گیلے میدان کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ میچ کے ٹاس میں تاخیر
برمنگھم: میدان گیلا ہونے کی وجہ سے آج یہاں ایجبیسٹن کے میدان پر جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے عالمی کپ میچ کے ٹاس میں تاخیر ہو گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے ہندوستان کے خلاف نیوزی لینڈ کا گزشتہ میچ بھی منسوخ کر دینا پڑا تھا۔ ٹورنامنٹ میں اب تک ساتھ پوائنٹ لے کر نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے مقام پر موجود ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں وہ ابھی ایک بھی میچ نہیں ہاری ہے۔
دوسری طرف جنوبی افریقہ محض تین پوائنٹ کے ساتھ آٹھویں مقام پر موجود ہے۔ لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد گزشتہ مقابلہ میں اس نے افغانستان کے خلاف ایک میچ جیت لیا تھا۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
