لاتور(محمد مسلم کبیر) شعبہ سماجی بہبود کی توسط سے کالجس کے مستحق پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء کو مختلف اسکالرشپس اسکیمات سے مستفید کیا جاتا ہے تاہم اب ڈی بی ٹی کے تحت درخواست گذار طلباء کو آن لائین طریقے اصل دستاویزات اسکیان کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ متعلقہ کالجس درخواست کی تنقیح کرکے شعبہ سماجی بہبود کے اسکالرشپ صیغے کو صادر کریں اور متعلقہ شعبہ ان درخواستوں کو فوری منظور کرکے مستحقین کو مستفید کرنے کے احکامات لاتور کے ضلع کلکٹر جی شریکانت نے دئے.
ضلع کلکٹریٹ کے اجلاس میں منعقدہ ڈی بی ٹی کے تحت زیر التوی اسکالرشپ درخواستوں کا جائزہ لینے کے دوران ضلع کلکٹر جی شریکانت نے مذکورہ احکامات جاری کرتے ہوئے کہا.اس موقع پر شعبہ سماجی بہبود کے اسسٹنٹ کمشنر بی جی آروت، شیخ، کے علاوہ ضلع لاتور کے بیشتر کالجس کے پنسپالس موجود تھے. ضلع کلکٹر نے کہا کہ تمام زمروں کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے جاری اسکالرشپس اسکیمات سے مستحق طلباء کو مستفید کرنے کے لئے انھیں حصول تعلیم میں کسی قسم کے مشکلات درپیش آنے سے اجتناب کریں.اس کے لئے شعبہ سماجی بہبود اور تمام کالجس کے ذمہ داروں کو سنجیدہ ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کی جانب سے آن لائین مرسلہ درخواست اور منسلک دستاویزات کی جانچ کالج سطح پر کرواکے 31/ جنوری 2019 تک تمام درخواستوں کو دفتر سماجی بہبود میں جمع کروائیں اور تمام طلباء کو اسکالرشپس کی منظوری یقینی بنائی جائے.اور کالجس کی توسط سے آنے والی درخواستوں کے ساتھ اصل دستاویزات کے لزوم کو کالعدم قرار دیا جائے اور زیر التوی درخواستوں کو بھی منظور کرکے اسکالرشپس جاری کئے جانے کی ہدایت کی. انھوں نے کہا کہ چـونکہ حکومت نے ڈی بی ٹی اسکیم کے تحت اسکالرشپس کی درخواستیں آن لائین کرنے اور منظور شدہ اسکالرشپس کی رقومات راست طور پر طلباء کے بنک اکاونٹس میں جمع کئے جارہے ہیں لہذہ اب طلباء بھی اس طرح کے مساوی اسکیمات کا فائدہ نہیں اٹھا پائیگا. اس اسکیم سے بدعنوانی اور ٹھگ بازی کا خدشہ نہیں ہے. اسلئے طلباء کے آن لائین درخواست اور اس کے ساتھ منسلکہ دستاویزات کو حق تسلیم کیا جائے اور درخواستوں کو منظوری دی جائے.
ضلع کلکٹر جی شریکانت نے کہا کہ تعلیمی سال اول میں طلباء کی جانب سے دستیاب دستاویزات کی تنقیح کرنے کے بعد تعلیمی سال دوم و سوم کے لئے ان کے درخواستوں کی آن لائین تجدید کرکے اسکارشپ سے مستفید کیا جائے. اس اجلاس میں کالجس کے پرنسپالس نے آن لائین درخواست بھرنے میں آرہی دشواریوں سے کلکٹر کو آگاہ کیا جس پر ضلع کلکٹر نے ان کا تشفی بخش جواب دیا.