پربھنی:14اگست ۔(ورق تازہ نیوز)انجمن ترقی اردو شاخ پربھنی کے کنوینر اقبال مجیدا للہ نے اطلاع دی ہے کہ ہمدرد ایجوکیشن سوسائٹی دہلی کے نئے تعلیمی سال کے لئے قرض وظیفے منظور کرنے کےلئے درخواستیں مطلوب ہیں ۔
وظیفے کیلئے وہی مسلم طلباءو طالبات درخواست روانہ کرنے کیلئے مجاز ہوں گے جنہوں نے دسویں( میٹرک) بارہویں( انٹر) یااس کے مساوی یا گریجویشن کم ازکم 60 فیصد نمبروں سے پاس کیاہو‘ صرف انھیں انڈر گریجویٹ اور غیر پیشہ وارانہ کورسیز والے طلباءو طالبات کو کسی بھی وقت سوسائٹی کے خرچ پردہلی بلایاجائے گا۔ دہلی میںدو دن قیام کہ دوران ان کاانگریزی اور جنرل نالج میں امتحان اور انٹریو لیاجائے گا۔ پیشہ وارانہ کورسیز والے طلباءوطالبات کو امتحان اورانٹرویو کےلئے دہلی آنے کی ضرورت نہ ہوگی ۔اُن کا انتخاب اُن کے نشانات کی بنیاد پرکیاجائے گا۔ خواہش مند طلباءو ان کے سرپرست مندرجہ ذیل ویب سائٹس سے درخواست فارم ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں ۔
Hamdardstudycircle.in
hamdardeducationsociety.org.in
hamdardcoachningcenter.in
یا راست سکریٹری ہمدرد ایجوکیشن سوسائٹی‘ تعلیم آباد ‘ سنگم وہار ‘ نئی دہلی ۔پن کوڈ نمبر 110080 کہ نام خط بھیج کر درخواست منگواسکتے ہیں ۔مکمل فارم بھرنے کی آخری تاریخ 30ستمبر 2019 ہے ۔مزیدتفصیلات اوروضاحت کےلئے اقبال مجیداللہ کے موبائیل نمبر 9420816696 سے تفصیلات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔