اپنے ہی کالج کی لاء طالبہ کا جنسی استحصال کرنے کے معاملے میں پھنسے سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر چنمیانند کو ایس جی پی جی آئی سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اسپتال سے چھٹی ملتے ہی چنمیانند کو شاہجہاں پور جیل بھیج دیا گیا۔ پی جی آئی کے سی ایم ایس ڈاکٹر امت اگروال نے چنمیانند کو اسپتال سے چھٹی ملنے کے بارے میں جانکاری دی۔ چنمیانند کو 23 ستمبر کو سینے میں تکلیف اور لو بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد پی جی آئی میں داخل کرایا گیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی انجیوگرافی کی گئی لیکن کوئی بلاکیج نہیں پایا گیا۔ صحت سے متعلق دیگر مسائل کے سبب وہ اب تک پی جی آئی میں ہی داخل تھے۔
Sexual assault case: Swami Chinmayanand discharged from SGPGI Lucknow, sent back to Shahjahnapur jail https://t.co/kDQnFSSg7N
— TOI Cities (@TOICitiesNews) September 30, 2019
سی ایم ایس ڈاکٹر امت اگروال کے مطابق چنمیانند کی حالت معمول پر ہو گئی تھی۔ ایسے میں ڈاکٹری مشورہ دے کر انھیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ سوامی چنمیانند پر جنسی استحصال اور عصمت دری کا الزام لگانے والی طالبہ بھی پانچ کروڑ روپے کی رنگداری مانگنے کے معاملے میں پھنس گئی ہے۔ ایس آئی ٹی نے طالبہ کو 25 ستمبر کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا تھا جہاں سے اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
