طاق جفت قواعد کی خلاف ورزی بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوئیل پر جرمانہ

نئی دہلی 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں بدترین آلودگی پر کنٹرول کے لئے مقامی حکومت کی طرف سے موٹر کاروں کے استعمال میں تخفیف کے مقصد سے نافذ کردہ طاق ۔ جفت اسکیم کی خلاف ورزی پر بی جے پی کے سینئر رکن پارلیمنٹ وجئے گوئل پر آج 2000 روپئے جرمانہ عائد کدیا گیا۔ گوئل نے طاق ۔ جفت اسکیم کو دراصل چیف منسٹر اروند کجریوال کی انتخابی شعبدہ بازی قرار دیا۔ گوئل نے کہاکہ اسکیم کے خلاف محض علامتی احتجاج کے طور پر اُنھوں نے اپنی اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل (ایس یو وی) کا استعمال کیا تھا جس کا رجسٹریشن پلیٹ نمبر طاق تھا۔ اس ایس یو وی میں گوئل کے ساتھ بی جے پی دہلی یونٹ کے نائب صدر شیام جاجو اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading