ناندیڑ:ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی کے عام انتخابات کے لیے حتمی وارڈ بندی کا اعلان

ناندیڑ، 22 اگست: دیہی ترقیات محکمے کے معاون سکریٹری کی ہدایات کے مطابق ناندید ضلع کی ضلع پریشد اور اس کے تحت آنے والی 16 پنچایت سمیتیوں کے عام انتخابات کے لیے وارڈ بندی کا پروگرام جاری کیا گیا ہے۔ اس کے تحت حتمی وارڈ بندی جمعہ، 22 اگست 2025 سے ضمیمہ 8(ا) اور 8(ب) میں درج ذیل مقامات پر شائع کی گئی ہے۔

یہ فہرست ضلع کلکٹر ناندید کے دفتر کے نوٹس بورڈ، ضلع پریشد ناندید کے دفتر کے نوٹس بورڈ، متعلقہ تحصیل دفاتر اور پنچایت سمیتیوں کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں یہ تفصیلات ضلع کلکٹر کے سرکاری ویب سائٹ https://nanded.gov.in پر بھی دستیاب ہیں۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے پریس نوٹ کے ذریعے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع پریشد اور پنچایت سمیٹی انتخابات کے حوالے سے شائع ہونے والی اس حتمی وارڈ بندی کا مطالعہ کریں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading