ضلعی انتظامیہ بھارتی فٹ بال ٹیم انڈر17کی کپتان اشٹم اوراوں کے گھر پہنچائی ٹی وی

رانچی ، 11 اکتوبر (ہ س)۔فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی کپتان اشٹم اوراوں کے والدین اب یہ میچ دیکھ سکیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے اشٹم اوراوں کے گھر پر ٹی وی لگا دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ منگل سے شروع ہو رہا ہے۔

بھارت اور امریکہ کے درمیان میچ بھونیشور میں ہوگا۔ گملا ضلع سے 60 کلومیٹر دور بشنو پور بلاک کے بناری گوراٹولی کی رہنے والی اشٹم اوراوں ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہیں۔ اس لیے گاوں والے اشٹم اوراوں کو اس بین الاقوامی میچ میں کھیلتے ہوئے ٹی وی پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

اشٹم اوراوں کے والد ہیرالال اوراوں نے کہا کہ آج مجھے اپنی بیٹی پر بہت فخر ہے ، جو پوری دنیا میں نام بنا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غربت کی وجہ سے انہوں نے کسی طرح بچوں کی پرورش کی۔ تعلیم وتربیت دینے کی بھرپور کوشش کی جس کا نتیجہ آج سامنے ہے۔ بشنو پور جیسی جگہوں پر کھیلوں کی سہولیات نہ ہونے کے باوجود وہ آج ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان بن گئیں۔

یہ مجھے فخرکرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اشٹم اوراوں کی والدہ تارا دیوی نے بتایا کہ اشٹم شروع سے ہی بہت تیز بچہ ہے ، جو کام وہ کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔ وہ اسے پورے دل سے کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آج اس مقام پر پہنچی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading