صدرجمہوریہ اور نائب صدرنے ہم وطنوں کو عید الاضحی پر مبارکباد دی

صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند اور نائب صدر وینکیا نائیڈو نے عید الاضحی کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی اور اس تہوار کو مشترکہ ثقافت کی علامت بتایا ۔ مسٹر كووند نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر ملک اوربیرون ملک میں رہنے والے شہریوں بالخصوص مسلم بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ تہوار محبت اور بھائی چارے اور انسانیت کی علامت ہے ۔ ہمیں اس عالمگیر اقدار اور مشترکہ ثقافت کی پاسداری کرنی چاہئے۔مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اس تہوار سے لوگ ایک دوسرے کے نزدیک آئیں گے اور ملک میں امن وامان مضبوط ہوگا اور خوشحالی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار قربانی کا تہوار ہے جو روایتی طریقے سے ملک اور دنیا بھر میں منایا جاتا ہے یہ تہوار یکجہتی ، رحم ، بھائی چارے کے علاوہ قربانی اور خودسپردگی کی عکاسی کرتا ہے ۔ واضح رہے کہ ملک میں پیر کو عیدالاضحی منائی جا رہی ہے ۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading