صحافی مجیب شیخ ڈیجیٹل میڈیا پریشد کے ضلع صدر منتخب

ناندیڑ۔17 جون (حیدر علی) – ناندیڑ کے سرگرم صحافی اور آئی بی این لوکمت مراٹھی نیوز چینل کے ناندیڑ نمائندے مجیب شیخ کو ڈیجیٹل میڈیا پریشد کے ناندیڑ ضلع صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ اعلان سنگھٹنا کے ریاستی صدر انیل واگھمارے نے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تقرری آل انڈیا مراٹھی پترکار پریشد کے چیف جناب ایس ایم دیشمکھ کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی ہے۔

شیخ مجیب کی اس تقرری پر ناندیڑ کے صحافیوں، سیاسی قائدین، سرکاری افسران، ملازمین اور دیگر معزز شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ آل انڈیا مراٹھی پترکار پریشد مہاراشٹر کی صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیموں میں شمار کی جاتی ہے جو صحافیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے میں ہمیشہ آگے رہی ہے۔

یہ تنظیم نہ صرف صحافیوں پر ہونے والے ظلم و زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کرتی ہے بلکہ انہیں انصاف دلانے، تحفظ فراہم کرنے اور صحافت کے میدان میں درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لیے سرگرم رہتی ہے۔ ریاست بھر کے ہزاروں صحافی اس تنظیم سے جڑے ہوئے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading