صحافیوں کے لیے ایس ٹی بس سفر میں نئی رعایتیں، آن لائن ریزرویش ن کی سہولت بھی جلد

صحافیوں کے لیے ایس ٹی بس سفر میں نئی رعایتیں، آن لائن ریزرویشن کی سہولت بھی جلد

ممبئی، 17 جولائی (آفتاب شیخ)

مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی) کی بسوں میں تسلیم شدہ صحافیوں کو دی جانے والی سفری رعایتوں میں جلد ہی اضافہ کیا جائے گا اور بعض نئی سہولتیں بھی متعارف کی جائیں گی۔ اس بات کا اعلان وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سارنائیک نے ودھان بھون میں صحافیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس میٹنگ میں منترالیہ اور قانون ساز نامہ نگاروں کی اسوسی ایشن کے صدر دلیپ سپاٹے، جنرل سکریٹری دیپک بھاتوسے، خازن ونود یادو، ایگزیکٹو ممبر پرشانت بارسنگھ اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

فی الحال، تسلیم شدہ صحافیوں کو سادہ، نیم آرام دہ اور شیو شاہی بسوں میں 100 فیصد رعایت حاصل ہے، تاہم یہ رعایت سالانہ 8000 کلومیٹر کی حد تک محدود ہے۔ وزیر پرتاپ سارنائیک نے کہا کہ اس حد کو ختم کرنے کا مطالبہ دیرینہ ہے اور حکومت اس پر مثبت غور کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ نے اس معاملے میں مثبت قدم اٹھانے کی ہدایت دی ہے، اور مکمل رعایت سے متعلق ایک تجویز بھی تیار کی گئی ہے جس پر جلد فیصلہ لیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی، 15 اگست سے صحافیوں کو آن لائن ریزرویشن کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، جس سے وہ گھر بیٹھے ایس ٹی بسوں میں اپنی نشستیں محفوظ کر سکیں گے۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے وزیر ٹرانسپورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے صحافیوں کو بہتر سہولتیں میسر آئیں گی اور ان کے پیشہ ورانہ سفر میں آسانی ہوگی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading